Brailvi Books

آدابِ دین
9 - 60
امام ابونصراسماعیلی،امام الحرمین ابوالمعالی امام جوینی،حافظ عمربن ابی الحسن رواسی، ابوعلی فضل بن محمد بن علی فارمدی طوسی،یوسف سجاج، ابوسہل محمد بن احمد عبید اللہ حفصی مروزی، حاکم ابوالفتح نصر بن علی بن احمد حاکمی طوسی،ابومحمد عبد اللہ بن محمد بن احمد خواری، محمد بن یحیی، ابن محمد سجاعی زوزنی، حافظ ابوالفتیان عمر بن ابی الحسن رؤاسی دہستانی، نصر بن ابراہیم مقدسی رحمہم اللہ تعالٰی علیہم اجمعین
وغیرہ شامل ہیں۔ اورآپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے بعض ممتازتلامذہ(یعنی شاگردانِ رشید) یہ ہیں:
محمد بن تومرت،علامہ ابوبکر عربی، قاضی ابونصراحمد بن عبد اللہ، امام ابوسعید یحیی، ابوطاہر، امام ابراہیم، ابوطالب عبد الکریم رازی، جمال الاسلام ابوالحسن علی بن مسلم
رحمہم اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین۔
مدرسہ نظامیہ میں تدریس :
     وزیر نظامُ الملک نے بغداد میں مدرسہ نظامیہ کی بنیاد رکھی اورآپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۴۸۴ھـ میں  وہاں استاذ مقرر ہوئے، پھر چار سال بغداد میں تدریس و تصنیف میں مشغول رہے۔ پھر آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے تدریس کے لئے اپنے بھائی کو اپنا قائم مقام بنایا او رخود حج کے ارادے سے مکہ معظمہ روانہ ہو گئے۔
دُنیاسے بے رغبتی :
    حضرت سیِّدُنا اما م محمد غزالی علیہ رحمۃ اللہ الوالی کا دل دُنیا سے اُچاٹ ہوگیا اور مکمل طور
Flag Counter