آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۴۵۰ھـ خُراسان کے شہرطوس میں پیدا ہوئے۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے والد ِ گرامی اسی شہرمیں اُون کات کر بیچا کرتے تھے۔
حضرتِ سیِّدُنااما م محمد غزالی علیہ رحمۃ اللہ الوالی نے ابتدائی تعلیم اپنے شہرمیں حاصل کی اورفقہ کی کتابیں حضرت احمد بن محمد راذکانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے پڑھیں۔ پھر 20برس سے کم عمر میں امام ابو نصر اسماعیلی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی خدمت میں جُرْجَان حاضر ہوئے۔ اس کے بعد۴۷۳ھـنیشا پور میں امام الحرمین امام جُوَیْنِی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی بارگاہ میں زانوئے تلمذ (تعلیم کے مراحل)طے کیااور ان سے اصولِ دین، اختلافی مسائل، مناظرہ، منطق ، حکمت اور فلسفہ وغیرہ میں مہارتِ تامہ حاصل کی۔(ایک موقع پر امام الحرمین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے ارشاد فرمایا: ''غزالی،علم کے بحرِ ذخّار(یعنی ہروقت علم کے موتی لٹانے والے )ہیں۔'')
مشائخ واساتذہ کرام اورتلامذہ :
چند مشہورمشائخ و اسا تذہ کے نام یہ ہيں:
علامہ احمد بن محمد راذکانی،