Brailvi Books

آدابِ دین
7 - 60
سے شائع ہو کر آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ اس میں جو بھی خوبیاں ہیں وہ یقیناً اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے پیارے حبیب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی عطاؤں، اولیائے کرام رحمہم اللہ تعالیٰ کی عنایتوں اور شیخ طریقت، امیر اہلسنت، بانی  دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری دامت برکاتہم العالیہ کی پرخلوص دعاؤں کا نتیجہ ہے اور جو خامیاں ہیں ان میں ہماری کوتاہ فہمی کادخل ہے۔

    ترجمہ کے لئے دارُ الفکر بیروت کا نسخہ استعمال کیا گیا ہے اور ترجمہ کرتے ہوئے درج ذیل امور کاخصوصی طور پر خیال رکھا گیا ہے:

٭۔۔۔۔۔۔ سلیس اوربامحاورہ ترجمہ کیا گیا ہے تاکہ کم پڑھے لکھے اسلامی بھائی بھی سمجھ سکیں۔

٭۔۔۔۔۔۔بعض مقامات پر حواشی مع تخریج کا التزام کیا گیا ہے۔

٭۔۔۔۔۔۔مشکل الفاظ کے معانی ہلالین(۔۔۔۔۔۔) میں لکھنے کا اہتمام کیا گیا ہے ۔

٭۔۔۔۔۔۔علاماتِ ترقیم(رُموزِاوقاف) کابھی خیال رکھا گیاہے ۔

    اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں دعا ہے کہ ہمیں ''اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش'' کرنے کے لئے مدنی اِنعامات پر عمل اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس المدینۃ العلمیۃ کو دن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطا فرمائے۔
    ( آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم)
      			شعبہ تراجِم کتب(مجلس المدینۃ العلمیۃ)
Flag Counter