(حج کے ارادے سے سفرکرنے والے کو چاہے کہ) پاک وحلال مال ساتھ لے ، کرایہ پر سواری دینے والے کے ساتھ اچھابرتاؤ کرے،ہم سفروں کے ساتھ تعاون کرے اور راستہ بھولنے والے کے ساتھ نرمی سے پیش آئے، (اپنا)زادِ راہ خرچ کرے،حسنِ اخلاق کی عادت بنائے، اچھی گفتگوکرے،ہنسی مذاق کرے تووہ جھوٹ اور نافرمانی سے پاک ہو، (معاملات میں) اصلاح و درستی کو پسند کرے۔جب ہم سفر کو دیکھے توخوشی کااظہارکرے ،ہم سفرکی بات توجہ سے سنے، اس کی پریشانی و اکتا ہٹ کے وقت اس سے تلخ کلامی سے پیش نہ آئے، اپنے ہم سفر کی لغزش سے غفلت نہ برتے، وہ اس کی خدمت کرے تو اس کا شکریہ اداکرے، اس پر ایثارکرے اوراس کے ساتھ تعاون کرے۔