Brailvi Books

آدابِ دین
40 - 60
تلبیہ کے جواب کی حلاوت ومٹھاس محسوس کرتے ہوئے بلند آوازسے تلبیہ کہے ،کعبہ مشرفہ کی حرمت وتعظیم مد ِنظررکھتے ہوئے طواف کرے، رضائے الٰہی عَزَّوَجَلَّ طلب کرتے ہوئے صفاومروہ کی سعی کرے، قیامت کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے وقوفِ عرفہ کرے، رحمتِ الٰہی عَزَّوَجَلَّ کی اُمید رکھتے ہوئے مُزْدَلِفہ میں حاضر ہو اور ( جہنم سے) آزادی کومد ِ نظررکھتے ہوئے(منیٰ میں) حلق کروائے، گناہوں کاکفارہ خیال کرتے ہوئے قربانی کرے، اطاعتِ الٰہی عَزَّوَجَلَّ بجالاتے ہوئے رمئ جمرات کرے(یعنی ''شیطانوں''کو کنکریاں ما رے)، پل صراط کو پیشِ نظررکھتے ہوئے طوافِ زیارت کرے اگرچہ یہاں(یعنی خانۂ کعبہ میں)کوئی تیز دھار چیز نہیں، حقیقی ندامت اور دل میں بار بار حاضر ہونے کی تڑپ لئے واپس پلٹے۔
مکۂ مکرمہ زَادَہَا اللہُ شَرَفًا وَّتَعْظِیْمًا کے آداب
    (مکۂ مکرمہ
زَادَہَااللہُ شَرَفًا وَّ تَعْظِیْمًا
میں داخل ہونے والے کوچاہے کہ ) ادب وتعظیم کے ساتھ حرم میں داخل ہو، حسرت بھری نگاہوں سے مکۂ مکرمہ
زَادَھَا اللہُ شَرَفًا وَّتَعْظِیْمًا
کو دیکھے، مسجدِ حرام کو پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھے، تکبیروتہلیل(یعنی
اَللہُ اَکْبَر
اور
لَااِلٰہَ اِلَّااللہ)
کہتے ہوئے بیت اللہ شریف پر نظر ڈالے ،تسلسل کے ساتھ طوافِ کعبہ وعمرہ کرے،بیت اللہ شریف کی عظمت وحرمت کو پیشِ نظررکھتے ہوئے اس میں داخل ہو اورداخل ہونے کے بعد لگاتار توبہ کرتا رہے۔
Flag Counter