Brailvi Books

آدابِ دین
38 - 60
شکریہ اداکرے، اور اسے کلی اختیارات دے دے اگرچہ تحفہ بڑا ہو۔
تحفہ لینے والے کے آداب
    (تحفہ لینے والے کو چاہے کہ) تحفہ ملنے پرخوشی کا اظہارکرے اگرچہ وہ کم قیمت کا ہو، تحفہ بھیجنے والے کی غیرموجودگی میں اس کے لئے دعائے خیر کرے۔ جب وہ آئے تو خندہ پیشانی کے ساتھ اس سے ملاقات کرے۔ جب قدرت حاصل ہو تویہ بھی اپنے محسن کو تحفہ وغیرہ دے۔ جب موقع ملے اس کی تعریف کرے ،اس کے سامنے عاجزی نہ کرے، اس سے احتیاط برتے کہ کہیں اس کی محبت میں ایمان نہ چلاجائے،دوبارہ اس سے تحفہ وغیرہ حاصل کرنے کی حرص وطمع نہ کرے۔
صدقہ وخیرات کے آداب
    (صدقہ وخیرات کرنے والے کوچاہے کہ صدقہ وغیرہ کا) سوال کرنے سے پہلے ہی صدقہ کر دے ، اگر کوئی چیزدینے کا وعدہ کیا ہو تو اسے پورا کرنے میں جلدی کرے، دیتے وقت فراخ دِلی سے کام لے، چھپا کرصدقہ کرے اوردینے کے بعداحسان نہ جتلائے، خیرات وغیرہ کرنے پرہمیشگی اختیارکرے اور صدقہ وخیرات کا سلسلہ جاری وساری رکھے۔
روزے کے آداب
    روزہ دار پاک وحلال غذا کھائے اورلذیذ کھانے چھوڑ دے، غیبت اور جھوٹ سے اجتناب کرے، دوسروں کوتکلیف نہ دے اوراعضاء کو برائیوں سے بچائے۔
Flag Counter