Brailvi Books

آدابِ دین
24 - 60
مُہَذَّب شخص کے آداب
    (ایک معزَّز شخص پر لازم ہے کہ) اپنی عزت وآبروکی حفاظت کرے (یعنی اسے داغدار ہونے سے بچائے)، اپنے نسب(خاندانی سلسلہ) کی وجہ سے لوگوں کامال نہ کھائے اوراپنے حسب(خاندانی شرافت) کی وجہ سے ان پر ظلم نہ کرے ،اس کامقصدِ حیات اللہ عَزَّوَجَلَّ کے لئے عاجزی اختیار کرنااور اس سے ڈرتے رہنا ہو، کسی شخص پراپنی فضیلت وبرتری نہ جتائے، اپنے ہمسرکی برابری نہ کرے،اہلِ علم کی فضیلت کااعتراف کرے اگرچہ علم میں اُن کے برابرہویاان سے زیادہ علم رکھتا ہو، ہمیشہ فقہی مسائل اور قرآنِ کریم زیادہ جاننے والوں کی صحبت اختیار کرے، اپنے اخلاق سنوارنے کی کوشش کرے،حالتِ غضب میں اور گفتگو کے دوران محتاط الفاظ استعمال کرے،ہم نشینوں کی تعظیم وتوقیر کرے، بھائیوں کے ساتھ میل جول(یعنی تعلق) قائم کرے، اپنے عزیز و اقارب کی عزت وآبرو کی حفاظت اور پڑوسیوں کی مددکرے، اپنے لئے اچھے دوستوں کا انتخاب کرے۔
نیند کے آداب
    (سونے والے کوچاہے کہ) سونے سے پہلے وضو کرے اور دائیں کروٹ پر سوئے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ کا ذکر کرتا رہے(۱) یہاں تک کہ اسے نیند آجائے۔ جب سو کر اٹھے توبیدارہونے کی دعا پڑھے(۲) اور اللہ عَزَّوَجَلَّ کی حمد بجا لا ئے ۔
1۔۔۔۔۔۔امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا علی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم فرماتے ہیں کہ میں نے نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سرور، دو جہاں کے تاجور، سلطان بحر وبر صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کو منبر پر فرماتے۔۔۔۔۔۔ بقیہ اگلے صفحے پر
Flag Counter