آدابِ دین |
(تہجد گزار کوچاہے کہ) کھانے پینے کے معاملے میں بقدرِ کفایت کھائے،دن کے اوقات کوجھوٹ، غیبت اورلغویات سے پاک رکھنے کی کوشش کرے،حرام وناجائز کی طرف دیکھنے سے بچے ، اللہ تبارک وتعالیٰ کا خوف رکھتے ہوئے رات میں عبادت کرنے کی عادت بنائے، کامل وضو کرے اور آسمانوں کی وسیع کائنات میں غور وفکر کرے، دعا کرے اورحضورِقلبی کے ساتھ نمازپڑھے تاکہ جوکچھ تلاوت کر رہا ہے اس کا مطلب بھی سمجھے۔
بیت الخلاء کے آداب
(بیت ُ الخلاء میں جانے والا) داخل ہونے سے پہلے''بِسْمِ اللہ'' شریف پڑھ کر داخلے کی دعا(۱)پڑھے۔ جب بیٹھتے ہوئے زمین کے قریب ہوجائے تو آہستگی سے ستر کھولے، استنجاء سے فراغت کے بعد ہاتھوں کو دھوتے ہوئے مِٹی سے ان کو صاف کر لے،
بقیہ حاشیہ۔۔۔۔۔۔ ہوئے سنا: ''جو شخص ہرنماز کے بعد''آیۃ الکرسی'' پڑھے اسے جنت میں داخل ہونے سے موت کے سوا کوئی چیز نہیں روکتی،اور جوکوئی رات کوسوتے وقت اسے پڑھے گا اللہ عَزَّوَجَلَّ اسے، اس کے گھر اور آس پاس کے گھروں کومحفوظ فرمادے گا۔'' (شعب الایمان، الحدیث ۲۳۹۵، ج۲، ص۴۵۷) 2۔۔۔۔۔۔سو کر اٹھنے کی دعایہ ہے : ''اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَحْیَانَا بَعْدَ مَا اَمَا تَنَا وَاِلَیْہِ النُّشُوْر۔'' (بہارِشریعت،حصہ۱۶،مطبوعہ مکتبۃ المد ینہ باب المد ینہ''کراچی'' ) 1۔۔۔۔۔۔بیت الخلاء میں داخل ہونے کی دعا یہ ہے:''اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِث۔'' (صحیح البخاری،کتاب الدعوات،باب الدعاء عندالخلاء،الحدیث۶۳۲۲،ص۵۳۲)