آدابِ دین |
لئے مُحَدّ ِث کی طرف کثرت التفات کرے، اور حدیث بیان کرتے ہوئے ''سَمِعْت ُیعنی میں نے سنا''نہ کہے جبکہ اس نے وہ حدیث نہ سنی ہو، بلندی وبڑائی چاہنے کے لئے حدیث کو نہ پھیلائے کہ غیرِثقہ راویوں کی روایات نقل کر دے، اہلِ اسلام میں سے حدیث کی معرفت رکھنے والوں کی صحبت اختیارکرے اور جن نیک لوگوں کو حدیث کی معرفت حاصل نہیں ان سے روایت نہ کرے۔
کاتب کے آداب
(لکھنے والے کوچاہے کہ) اچھے رسم ُ الخط میں کتابت کرے،قلم کی نوک کی عمدگی اور لفظوں کے اعراب کا خاص خیال رکھے، اعداد وشمار کی معرفت حاصل کرے، درست رائے رکھنے والاہو،اچھے لباس اور خوشبو وغیرہ کاخاص اہتمام کرے،اپنی ذمہ داری بحسن وخوبی نبھانے کے لئے گذشتہ صاحب ِ اختیار وزراء اور عہدے دار ان کے حالات جاننے کی کوشش کرے،قابلِ گرفت باتیں لکھنے سے بچے،زمینی پیداوار کے معاملات کا علم رکھے، جھگڑا کرنے والے سے درگزر کرتے ہوئے حقیقتِ حال جاننے کی کوشش کرے، بے حیائی اور ناجائز و ممنوع کاموں سے بچے، ہمیشہ بامُرُوَّت رہے، اچھی صحبت اختیار کرے اور ذلیل و حقیرلوگوں کی صحبت سے بچے،محفلوں اورنششت گاہوں میں فحش گوئی اور بدکلامی نہ کرے، مصاحبین ومتعلقین کے ساتھ (بے ہودہ)گفتگو، ہنسی مذاق اوربحث و مباحثہ نہ کر ے ۔