Brailvi Books

اچھے ماحول کی برکتیں
43 - 50
جیسے گدھے کی لاش اور وہ (مجلس) ان پر (قیامت کے دن) حسرت (کاباعث) ہوگی۔
(سنن ابی داود،کتاب الادب،باب کراہیۃ ان یقوم الرجل من مجلسہ ولا یذکراللہ، الحدیث:۴۸۵۵، ج۴، ص۳۴۷)
(۲۶)کوئی شخص کسی قوم کے پاس آئے اور اس کی خوشنودی کے لئے وہ لوگ جگہ میں وسعت کردیں تو اللہ تعالیٰ پر حق ہے(اس معنی میں کہ وہ اپنے فضل و کرم سے ایسا کرے یوں نہیں کہ اللہ تعالیٰ پر واجب و ضروری ہو، کیونکہ اللہ تعالیٰ بے نیاز ہے اور ہر طرح کی محتاجی سے منزہ ومُبرّا ہے) کہ ان کو راضی کرے۔
(کنزالعمال،کتاب الصحبۃ،قسم الاقوال،حق المجالس والجلوس،الحدیث۲۵۳۷۰،ج۹،ص۵۸)
(۲۷)کوئی شخص دوآدمیوں کے درمیان نہ بیٹھے مگران کی اجازت سے۔اوردوسری روایت میں ہے کہ کسی شخص کے لئے حلال نہیں کہ وہ دوآدمیوں کے درمیان بغیر ان کی اجازت کے جدائی کرے یعنی ان کے درمیان بیٹھ جائے۔
(سنن ابی داود، کتاب الادب، باب فی الرجل یجلس بین الرجلین بغیراذنہما، الحدیث: ۴۸۴۴۔۴۸۴۵، ج۴، ص۳۴۴)
(۲۸)جب تم بیٹھوتواپنے جوتے اتارلوتمہارے قدم آرام پائیں گے۔
(کنزالعمال، کتاب الصحبۃ، قسم الاقوال، حق المجالس والجلوس، الحدیث:۲۵۳۹۰، ج۹، ص۵۹)
(۲۹)جب کوئی شخص اپنی جگہ سے اٹھ جائے پھر وہ واپس لوٹ کر آئے (یعنی جب کہ جلد ہی لوٹ آئے) تو اپنی جگہ کا وہی زیادہ مستحق و حقدار ہے۔
(سنن ابی داود، کتاب الادب، باب اذا قام الرجل من مجلس ثم رجع، الحدیث: ۴۸۵۳، ج۴، ص۳۴۶)
Flag Counter