| اچھے ماحول کی برکتیں |
(۱۵)ابونعیم اور ابن مندہ نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا:تم اپنے مُردوں کو نیک لوگوں کے درمیان دفن کرو کیونکہ مردہ برے پڑوسی کی وجہ سے تکلیف اٹھاتا ہے جس طرح زندہ برے پڑوسی کی وجہ سے تکلیف اٹھاتا ہے۔
(حلیۃ الاولیاء، مالک بن انس، الحدیث:۹۰۴۲، ج۶، ص۳۹۰)
(۱۶)حکیم ترمذی، ابن عدی، ابن عساکر اورا بن مندہ نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کی نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا کہ مومن جب مرتا ہے تو اس کی موت پر قبرستان مزین ہوجاتے ہیں پس نہیں ہے ان قبرستانوں میں سے کوئی جگہ مگر وہ تمناکرتی ہے کہ وہ مومن اس میں دفن کیاجائے اورجب کافرمرتاہے تواس کی موت پرقبرستان تاریک ہوجاتے ہيں پس نہیں ہے ان قبرستانوں میں سے کوئی جگہ مگروہ اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتی ہے اس بات سے کہ وہ کافر اس میں دفن کیا جائے۔
(شرح الصدور، باب دفن العبد فی الارض التی خلق منہا، ص۱۰۲)
(۱۷)ابن عساکر نے حضرت عبدالرحمن محاربی سے روایت کیا فرمایا کہ ایک شخص کی وفات کا وقت قریب آگیا تو اس سے کہا گیا کہ تو لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ (یعنی پورا کلمہ طیبہ) پڑھ تو اس نے کہا کہ میں طاقت نہیں رکھتا ( کیونکہ) میں ان لوگوں کا مصاحب ہوتا تھا جو مجھے ابوبکر و عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہم کو تبرّا و گالی دینے کا حکم دیتے تھے۔
(شرح الصدور، باب من دنا اجلہ وکیفیۃ الموت وشدتہ، ص۳۸)
(۱۸)حضرت ابن عبیدرحمۃاللہ تعالیٰ علیہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ عیش پرست اور نفسانی خواہشات کی پیروی کرنے والوں میں سے دو شخص حضرت ابن سیرین رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کے پاس آئے تو ان دونوں نے کہا، ہم آپ کو ایک حدیث بتائیں ؟