Brailvi Books

اچھے ماحول کی برکتیں
39 - 50
 خواہش وطلب سے زہد کی طرف یعنی ایسے باعمل عالمِ دین کے پاس بیٹھو۔
(کنزالعمال، کتاب الصحبۃ قسم الاقوال، حق المجالس والجلوس، الحدیث:۲۵۴۴۵، ج۹، ص۶۲)
(۱۱) آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا:تم علماء کے پاس بیٹھنااور دانا لوگوں کے کلام کو دھیان سے سننا لازم پکڑو کیونکہ اللہ تعالیٰ دانائی و حکمت کے نُور سے مُردہ دل کو زندہ کرتا ہے، جیسا کہ مردہ وبنجرزمین کو بارش کے پانی سے زندہ کرتا ہے۔
     (منبہات ابن حجرعسقلانی، باب الثنائی، ص۳)
(۱۲)کسی دانا شخص سے مروی ہے کہ تین چیزیں غم و آلام کو دور کردیتی ہیں۔

(۱) اللہ تعالیٰ کا ذکر (۲) اللہ تعالیٰ کے دوستوں کی ملاقات (۳) دانا حضرات کی گفتگو۔

(۱۳)حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: چار چیزیں دل کی تاریکی سے ہیں۔ (۱) خوب پیٹ بھرا ہونا لاپرواہی کی وجہ سے ۔(۲) ظلم کرنے والوں کی صحبت اختیار کرنا۔(۳) پچھلے گناہوں کو بھول جانا (۴) لمبی لمبی امیدیں۔اور چار چیزیں دل کی روشنی سے ہیں۔(۱) بھوکے پیٹ ہونا پرہیز وڈر کی وجہ سے (۲) نیکو کاروں کی صحبت اختیار کرنا۔(۳) پچھلے گناہوں کو یاد رکھنا۔(۴) چھوٹی امیدیں ۔
        (منبہات ابن حجرعسقلانی، باب الرباعی، ص۳۹تا۴۰)
(۱۴)ابو نعیم نے حضرت عطاء خراسانی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ سے روایت کیا فرمایا کہ جو بندہ زمین کے ٹکڑوں میں سے کسی ٹکڑے پر سجدہ کرتا ہے تو وہ ٹکڑا (حصہ) اس کے لئے قیامت کے دن گواہی دے گا اور وہ اس پر روتا ہے جس دن وہ (بندہ مومن) مرتا ہے۔
     (حلیۃ الاولیاء، عطابن میسرۃ، الحدیث:۶۹۰۹، ج۵، ص۲۲۴)
Flag Counter