Brailvi Books

اچھے ماحول کی برکتیں
38 - 50
(۵)تنہائی بہترہے برے ساتھی سے اوراچھاساتھی بہترہے تنہائی سے اوراچھی بات بولنابہترہے خاموشی سے اورخاموشی بہترہے بری بات بولنے سے۔
(شعب الایمان، باب فی حفظ اللسان، فصل فی السکوت عمالایعنیہ، الحدیث۴۹۹۳، ج۴، ص۲۵۶تا۲۵۷)
(۶)بہت سے جاہل عابد ہیں اور بہت سے فاجر عالم ہیں پس تم جاہل عابدوں اور فاجر عالموں سے بچو۔
(الکامل فی ضعفاء الرجال،محفوظ بن بحر الانطاکی،۲۹۶/۱۹۱۷،ج۸،ص۱۹۵)
(۷)تو بُرے ساتھی سے بچ کیونکہ تو اس کے ساتھ پہچانا جائے گا۔
(کنزالعمال، کتاب الصحبۃ، قسم الاقوال، الباب الثالث فی الترہیب عن صحبۃالسوء، الحدیث:۲۴۸۳۹، ج۹، ص۱۹)
(۸)تو بُرے ساتھی سے بچ کیونکہ وہ جہنم کاایک ٹکڑاہے اس کی محبت تجھے فائدہ نہیں پہنچائے گی اوروہ اپناعہدتجھ سے وفانہیں کریگا۔
         (فردوس الاخبار، الحدیث:۱۵۷۳، ج۱، ص۲۲۴)
(۹)حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا میرے نزدیک لوگوں میں زیادہ محبوب وہ ہے جو میرے عُیوب مجھ پر پیش کرے۔
     (الطبقات الکبری، ذکراستخلاف عمر رحمہ اللہ، ج۳، ص۲۲۲)
(۱۰)تم ہر عالم کے پاس مت بیٹھو مگر وہ عالم جو تمہیں پانچ (چیزوں) سے پانچ (چیزوں) کی طرف بلائے یعنی (۱) شک سے یقین کی طرف (۲) غرور سے تواضع و انکساری کی طرف (۳) دشمنی سے نصیحت و خیر خواہی کی طرف (۴) ریاء نمود ونمائش سے اخلاص کی طرف (۵)
Flag Counter