Brailvi Books

اچھے ماحول کی برکتیں
37 - 50
صُحبت و مجلس کے بارے میں چالیس انمول نگینے
پیارے اسلامی بھائیو!

    صحبت کے متعلق مختصر مضمون تحریر ہوا اب آخر میں صحبت کے ساتھ ساتھ مجلس و اجتماع کے بارے میں بھی کچھ ذکر کیا جاتا ہے کیونکہ صحبت اور مجلس دونوں ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں کہ جب کسی کی صحبت اپنائے گاتو اس کے ساتھ مجلس ضرور ہوگی، لہٰذا اس سلسلے میں یعنی صحبت و مجلس دونوں کے متعلق یہاں کچھ روایات جمع کی گئی ہیں، اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔

(۱)بے شک اللہ تعالیٰ صالح مسلمان کی وجہ سے اس کے پڑوسیوں سے سو گھر والوں کی بلا ء و مصیبت سے حفاظت فرماتا ہے۔
(المعجم الاوسط، الحدیث:۴۰۸۰، ج۳، ص۱۲۹)
(۲) رضائے الٰہی کے لئے ملاقات کر کیونکہ جس نے اللہ تعالیٰ کے لئے ملاقات کی تو ستر ہزار فرشتے اسے منزل تک پہنچانے ساتھ جاتے ہیں۔
(کشف الخفا، حرف الزای، الحدیث:۱۴۱۱، ج۱، ص۳۸۷)
(۳)جب تو اپنے بھائی میں تین خصلتیں دیکھے تو اس سے امید رکھ (وہ تین چیزیں یہ ہیں) حیاء، امانت ، سچائی اور جب تو (ان تین چیزوں ) کو نہ دیکھے تو اس سے امید نہ رکھ۔
(الکامل فی ضعفاء الرجال، رشدین بن کریب،ج۴،ص۶۵۔کنزالعمال،کتاب الصحبۃ، قسم الاقوال، الباب الثانی فی آداب الصحبۃ...الخ، الحدیث:۲۴۷۵۰، ج۹، ص۱۳)
(۴)تیرا مصاحب و ساتھی نہ ہو مگر مومن اور تیر اکھانا نہ کھائے مگر متقی پرہیز گار ۔
(سنن ابی داود،کتاب الادب،باب من یؤمر ان یجالس،الحدیث۴۸۳۲، ج۴، ص۳۴۱)
Flag Counter