پیارے اسلامی بھائیو! ایسا ماحول بنانا چاہیے جس میں تمامی شرکاء کا اٹھنا بیٹھنا آپس میں ملاقات کرنا اور ایک دوسرے سے محبت رکھنا فقط اللہ عزوجل کی رضا و خوشنودی کے لئے ہو اور جس میں افضلیت و برتری کی بنیاد کسی کے حسن و جمال ، کسی کی دولت و ثروت اور کسی کے حسب نسب پر نہ ہو بلکہ زہد و تقویٰ پر قائم ہو۔ ارشاد خداوندی ہوتا ہے۔
وَلَا تَطْرُدِ الَّذِیۡنَ یَدْعُوۡنَ رَبَّہُمۡ بِالْغَدٰوۃِ وَ الْعَشِیِّ یُرِیۡدُوۡنَ وَجْہَہٗ ؕ
ترجمہ کنزالایمان : اور دور نہ کرو انہیں جو اپنے رب کوپکارتے ہیں صبح اور شام اسکی رضاچاہتے ۔(پ 7،الانعام:52) درس : کفار کی ایک جماعت سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی خدمت میں آئی تو انہوں نے دیکھا کہ آپ کے گرد غریب صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی ایک جماعت حاضر ہے جو ادنیٰ درجہ کا لباس پہنے ہوئے ہے یہ دیکھ کر وہ کہنے لگے کہ ہمیں ان کے پاس بیٹھنے سے شرم آتی ہے اگر آپ انہیں اپنی مجلس سے نکال دیں تو ہم آپ پر ایمان لے آئیں گے حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے منظور نہ فرمایا اس پر یہ آیت نازل ہوئی۔ (تفسیرخزائن العرفان، ص۲۴۰) معلوم ہوا کہ اچھا ماحول محبین و مخلصین سے بنتا ہے نہ کہ مغرورین و متکبرین سے لہذا اچھے ماحول کی بقاء کے لئے ایسے افراد کو جو ظاہری شان و شوکت تو رکھتے ہوں مگر ان کا باطن غلاظت سے لبریز ہو توان کے گھناؤنے وجود سے ماحول کو پاک و