Brailvi Books

اچھے ماحول کی برکتیں
24 - 50
انسان اس کے ساتھ ہوگا جس سے وہ محبت کرے
    حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا کہ '' اگر دو شخص اللہ عزوجل کی راہ میں محبت کریں ان میں سے ایک مشرق میں اور دوسرا مغرب میں ہو تو اللہ تعالیٰ انہیں قیامت کے دن جمع فرمائے گا۔ (شعب الایمان،باب فی مقاربۃ...الخ،فصل فی المصافحۃ...الخ،الحدیث۹۰۲۲،ج۶،ص۴۹۲)

    ایک صوفی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا قول ہے کہ اس نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کو خواب میں دیکھا کہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کے گردفقراء کی ایک جماعت ہے، وہ اسی حال میں تھے کہ دو فرشتے آسمان سے اترے ایک کے ہاتھ میں طشت تھا اور دوسرے کے ہاتھ میں لوٹا۔طشت والے فرشتے نے طشت رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کے سامنے رکھ دیا۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے ہاتھ دھوئے پھر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کے حکم پرفقراء نے بھی ہاتھ دھوئے اس کے بعد طشت میرے( یعنی خواب دیکھنے والے صوفی کے) سامنے رکھا گیاتو ایک فرشتے نے دوسرے فرشتے سے کہا کہ اس کے ہاتھ پر پانی نہ ڈالو کیونکہ یہ ان حضرات میں سے نہیں ہے تو میں نے عرض کی یارسول اللہ! صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کیا آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم سے یہ مروی نہیں ہے کہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا:
اَلْمَرْءُ مَعَ مَنْ اَحَبَّ.
 (صحیح مسلم، کتاب البر...الخ، باب المرء مع من احب، الحدیث:۲۶۴۰، ص۱۴۲۰)
ترجمہ :انسان اس کے ساتھ ہوگا جس سے وہ محبت کرے۔

    آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا: کیوں نہیں! میں نے عرض کی کہ میں بھی آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم سے اور ان فقراء سے محبت رکھتا ہوں اس پر آپ صلی اللہ تعالیٰ
Flag Counter