Brailvi Books

اچھے ماحول کی برکتیں
21 - 50
آج بھی آپ کی قبر سے مشک کی خوشبو آتی ہے۔
 (مطالع المسرات، ص۴)
    پیارے اسلامی بھائیو! یہ سب اچھے اور نیکیوں کے ماحول سے وابستگی کا نتیجہ تھا ایک اچھا اور پاکیزہ ماحول جہاں ذکر الٰہی اور ذکرِ مصطفائی کا موقع فراہم کرتا ہے، وہاں فرموداتِ رب العالمین عزوجل اور فرمودات رحمۃللعالمین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کے سننے لکھنے اور پڑھنے کا ذریعہ بھی بنتا ہے، اور ماحول کی برکتوں کے سبب ان پر عمل پیرا ہونے کا ایک ولولہ اور جذبہ بیدار ہوتا ہے۔ چنانچہ کوئی فرد اس حقیقت کو جھٹلا نہیں سکتا کہ عمل کرنے کا وہ اعلیٰ جذبہ جو ایک پاکیزہ ماحول کی صحبت سے ملتا ہے وہ دوسری طرح نا ممکن نہیں تومشکل ضرور ہے۔

    نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلمنے ارشاد فرمایا:'' قیامت کے دن خدائے رحمن عزوجل کی دائیں جانب (اس میں فضیلت کا ذکر ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ جہت وسمت سے پاک ہے) کچھ ایسے لوگ ہونگے جونہ انبیاء ہونگے نہ شہداء ان کے چہروں کا نُور دیکھنے والوں کی نگاہوں کو خیرہ کرتا ہوگا۔ انبیاء و شہداء ان کے مقام اور قرب الٰہی عزوجل کو دیکھ کر اظہار مسرت فرمائیں گے صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم میں سے کسی صحابی نے عرض کیا :یارسول اللہ ! صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلمیہ کون( خوش نصیب ) ہوں گے؟ ارشاد فرمایا:یہ مختلف قبائل اور بستیوں کے لوگ ہوں گے (جو دنیا میں) اللہ عزوجل کی یاد کرنے کے لئے اکٹھے ہوتے تھے اور پاکیزہ باتیں اس طرح چنتے تھے جس طرح کھجور کا کھانے والا بہترین کھجوروں کو چنتا ہے۔
 (الترغیب والترہیب، کتاب الذکروالدعاء، الترغیب فی حضور...الخ، الحدیث: ۲۳۳۴،ج۲،ص ۲۵۲)
Flag Counter