Brailvi Books

اچھے ماحول کی برکتیں
22 - 50
    پیارے اسلامی بھائیو! فرمودات مصطفے صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم پڑھنے کے بعد اچھے ماحول سے گریز کرنا انتہا درجہ کی نادانی نہیں تو اور کیا ہے؟

    صوفیائے کرام رحمۃاللہ تعالیٰ علیہم فرماتے ہیں کہ نیک صحبت ساری عبادات سے افضل ہے، دیکھو صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم سارے جہاں کے اولیاء رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہم سے افضل ہیں کیوں؟ اس لئے کہ وہ صحبت یافتہ جناب مصطفے صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم ہیں۔
             (مراٰۃ المناجیح، ج۳، ص ۳۱۲)
    فائدہ : دعوتِ اسلامی کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا روح پرور ماحول عبادات و معاملات کی نگہداشت اور سنتوں کی محافظت کا جذبہ لئے ہوئے سوئے مدینہ رواں دواں ہے لہذا دعوتِ اسلامی کے پاکیزہ اور نیک ماحول سے وابستہ ہونا سعادت دارین ہے۔
نیک اور پاکیزہ ماحول کی بناء و بنیا دا ور اس کی فضیلت
اللہ تبارک و تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے۔
لَمَسْجِدٌ اُسِّسَ عَلَی التَّقْوٰی مِنْ اَوَّلِ یَوْمٍ اَحَقُّ اَنۡ تَقُوۡمَ فِیۡہِ ؕ فِیۡہِ رِجَالٌ یُّحِبُّوۡنَ اَنۡ یَّتَطَہَّرُوۡا ؕ وَاللہُ یُحِبُّ الْمُطَّہِّرِیۡنَ ﴿۱۰۸﴾
ترجمہ کنزالایمان : بے شک وہ مسجدکہ پہلے ہی دن سے جس کی بنیاد پرہیزگاری پر رکھی گئی ہے وہ اس قابل ہے کہ تم اس میں کھڑے ہو اس میں وہ لوگ ہیں کہ خوب ستھرا ہوناچاہتے ہیں اور ستھرے اللہ کوپیارے ہیں۔(پ11، التوبۃ:108)

    درس : ہمیں اس صُحبت اور ماحول سے وابستہ ہونا چاہے جس کی بنا و بنیاد تقویٰ پر رکھی گئی ہو جس کا مقصد رضائے الٰہی عزوجل ہو، تاکہ ہوائے نفسی اور جملہ برائیاں دور ہوں۔
Flag Counter