Brailvi Books

اچھے ماحول کی برکتیں
19 - 50
صالحین وواصلین کی مجلسیں ہیں ، کیونکہ یہ مجلسیں جنت کے باغات ہیں۔ جیسا کہ دوسری حدیث شریف میں ہے یہ مجلسیں خواہ مدرسے ہوں یادرس قرآن و حدیث کی مجلسیں یا حضرات صُوفیائے کرام کی محفلیں، یہ فرمان بہت جامع ہے جس مجلس میں اللہ کا خوف حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا عشق اور اطاعتِ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا شوق پیدا ہو وہ مجلس اکسیر ہے۔
 (مراۃ المناجیح، ج۶، ص۶۰۳تا۶۰۴)
اچھے اور برے دوست کی صحبت کی مثال
    پیارے اسلامی بھائیو! اچھے ماحول کی برکتیں اور اس کے نتائج جاننے کے لئے اس مثال پر غور و فکر کیجئے کہ ایک شخص عطر فروش کی دکان پر پہنچے اگر عطر نہیں بھی خریدتا مگر پھر بھی عطر کی دل آویز خوشبو تو ضرور پائے گا۔ یہ الگ بات ہے کہ اس کی ناک ہی بند ہو کہ خوشبو محسوس ہی نہ ہو تو اس میں اس کا اپنا قصور ہے، ورنہ عطر نہ خریدنے پر بھی وہ شخص خوشبو سے محروم نہ ہوگا۔ جب کہ عطر خریدنے والا تو خوشبوؤں سے معطر و معنبر ہوجائے گاجب کہ وہ خوشبو خریدنے کے بعد اس کا استعمال بھی کرے۔

    اسی طرح ایک اور حدیث شریف میں آتا ہے

    حضرت ابوموسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اچھے برے ساتھی کی مثال مُشک کے اٹھانے اور بھٹی دھونکنے والے کی طرح ہے، مشک (ایک بہترین خوشبو کا نام) اٹھانے والا یا تو تجھے ویسے ہی دے گا یا تو اس سے کچھ خرید لے گا۔ اور یا تو اس سے اچھی خوشبو پائے گا۔ اور بھٹی دھونکنے والا یا تیرے کپڑے جلادے گا یا تو اس سے بدبو پائے گا۔
 (صحیح مسلم، کتاب البروالصلۃ، باب استحباب مجالسۃ...الخ، الحدیث ۲۶۲۸،ص ۱۴۱۴)
Flag Counter