اچھے ماحول کی برکتیں |
گِلے خوشبوئے در حمام روزے رسید از دستِ محبوب بدستم بدوگفتم کہ مشکی یا عبیری کہ از بوئے دلاویز تو مستم بگفتا من گلے ناچیز بُودم ولیکن مُدّتے با گل نشِستم (گلستان سَعدی ص ۶)
یعنی ایک روز خوشبو والی مٹی حمام میں مجھے ایک دوست کے ہاتھوں سے ملی میں نے اس مٹی سے کہا کہ تو مُشک ہے یا عنبر ! کہ تیری دلکش خوشبو نے مجھے مست و بے خود کردیا ہے (یہ سن کر مٹی نے کہا) میں تو حقیر مٹی تھی لیکن ایک مُدّت تک میں پھولوں کی صحبت میں رہی پس ہمنشیں کے جمال نے مجھ میں اثر کیا (کہ میں خوشبودار ہوگئی)ورنہ میں تو وہی خاک ومٹی ہوں جو پہلے تھی۔ اچھے ماحول کی ہمنشینی بہُت ہی مُفید اور سرمایہ سرمدی ہے اگرچہ مختصر ہی کیوں نہ ہومگر پھر بھی بے سُودو بیکار نہیں ، تو بھلا وہ خوش نصیب جو نیکیوں کے ماحول میں ضم ہوجائے کس طرح محروم رہ سکتا ہے۔
ذکر اللہ عزوجل کی مجلس میں شرکت کی فضیلت
صحیح مسلم شریف کی ایک طویل حدیثِ مبارک ہے جس میں ان خوش نصیبوں کے لئے مژدہ جا نفزا ہے جو ذکر اللہ کے لئے حلقہ بناتے ہیں اور مجتمع ہو کر اپنے معبود بَرحق کا ذکر کرتے ہیں اس حدیث مبارک کے آخرمیں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا:
فَیَقُوْلُوْنَ رَبِّ فِیْھِمْ فُلَا نٌ عَبْدٌ خَطَّاءٌ اِنَّمَا مَرَّ فَجَلَسَ مَعَھُمْ َقَالَ: