اچھے ماحول کی برکتیں |
ظاہر ہے یہ اچھے ماحول ہی کی ضوفشانیاں ہیں تومعلوم ہوا کہ اچھے ماحول سے وابستہ ہونے والے افراد جہاں خود قابلِ تعریف ہوتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ دوسروں کے لئے بھی باعثِ منفعت ہوتے ہیں، اور جو اسلامی بھائی جس قدر اپنے دوسرے اسلامی بھائیوں کے لئے نفع بخش ہوگا اسی قدر اس کے مراتب و درجات بلند ہوتے جائیں گے۔ حدیث پاک میں وارد ہے۔
خَیْرُ النَّاسِ مَنْ یَّنْفَعُ النَّاسَ وَشَرُّ النَّاسِ مَنْ یَّضُرُّ النَّاسَ
(کشف الخفا، حرف الخاء المعجمۃ، الحدیث:۱۲۵۲، ج۱، ص۳۴۸۔مکاشفۃ القلوب، باب الخامس عشرفی الامربالمعروف...الخ، ص۴۸)
ترجمہ :'' لوگوں میں بہتر وہ ہے جو لوگوں کو نفع دے اور لوگوں میں بدتر وہ ہے جو لوگوں کو تکلیف دے۔'' پیارے اسلامی بھائیو! اچھے ماحول سے اچھی صُحبت میسر ہوتی ہے۔ اچھے ماحول سے وابستہ ہونے پر ظاہر و باطن کی اصلاح ہوتی ہے کیونکہ اچھا ماحول اچھی صحبت فراہم کرتا ہے اور کون نہیں جانتا کہ اچھی صحبت کے ثمرات و برکات نہایت ہی مفید ہوتے ہیں۔ علامہ جلال الدین رُومی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں:
صُحبت صالح ترا صالح کُند صُحبتِ طالح ترا طالح کُند
یعنی اچھوں کی صُحبت تجھے اچھا بنادے گی اوربُروں کی صحبت تجھے بُرا بنادے گی۔ حضرت مصلح الدین سعدی شیرازی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ گلستانِ سعدی میں فرماتے ہیں: