Brailvi Books

اچھے ماحول کی برکتیں
14 - 50
لیں اور کسی سے پوچھیں یہ کیا ہے؟ جواب ملے گا کہ یہ قطرہ ہے۔ پھراس قطرہ کوسمندر میں ڈال دیں پھرپوچھیں یہ کیاہے ؟توجواب ملے گاکہ یہ سمندر ہے۔ جواب مختلف کیوں ہوا؟ اس لئے کہ قطرہ جب سمندر سے جدا تھا تو محض قطرہ تھا ، سورج کی تپش و حرارت اور ہوا کے جھکڑوں کے رحم و کرم پر اس کا وجود تھا۔ مگر جب وہ سمندر سے مل گیا تو پھر قطرہ قطرہ نہ ر ہاسمندر ہوگیا ،اب اسے سورج کی حرارت خشک نہیں کرسکتی۔ اب اسے ہوا کے جھکڑ پھیلا نہیں سکتے تو پھر یہ کیوں نہیں سوچتے کہ ہم ایسے ماحول سے وابستہ ہو جائیں کہ جس کے ساتھ وابستہ ہونے سے قطرہ سمندر بن جائے جس کی برکتیں ایسی لازوال اور بے مثال ہوں کہ جس کے ساتھ وابستہ ہونے سے ضلالت و گمراہی کے جھکڑاور باطل ولادینی قوتوں کی تپش سے امان مل جائے۔اگر غور کریں تو عقل اس طرف بھی رہنمائی کرتی ہے کہ ہم ایسے بُلندو بالا پہاڑ کو دیکھیں جس کی چوٹی آسمان سے باتیں کررہی ہے۔ تو ہر عقلمند اس کی طرف دیکھتے ہی کہے گا کتنا بلند و بالا پہاڑ ہے مگر جب ہم اس پہاڑ سے ایک ذرّہ مٹی کا ہتھیلی پر رکھ کر اسی عقلمند سے پوچھیں کہ بتاؤ یہ کیا ہے؟ تو جواب ملے گا کہ یہ مٹی کا ذرہ ہے ۔جناب یہ ذرہ کیسے ہوگیا۔ ابھی تو پہاڑ تھا۔ ظاہر ہے جواب یہی ہوگا کہ پہلے یہ پہاڑ سے ملا ہوا تھا اس لئے یہ بھی پہاڑ تھا۔ جب اس سے جدا ہوا تو ذرہ ناچیز کہلایا پس معلوم ہوا کہ کسی عالمگیر روحانی ماحو ل سے جدا ہونا اپنے آپ کو گھٹانا ہے جبکہ اس ماحول سے وابستہ رہنا اپنے آپ کو بڑھانا ہے پھر بھی ہم اگر اس ماحول سے دور بھاگیں تو یہ سراسر نادانی نہیں تو اور کیا ہے؟

    آئیے ہم سب دعوتِ اسلامی کے ماحول کو وسیع سے وسیع تر بنانے کے لئے انتھک کوشش کریں کہ یہ ایک نیکیوں کا عالمگیر رُوحانی ماحول ہے اور اس نیکیوں کے