یعنی اتحاد قوتِ عظیمہ ہے کیا آپ نے موٹے موٹے رسّوں کی طرف غور نہیں کیا ، جو نرم و نازک دھاگوں کے اتحاد کا نتیجہ ہوتے ہیں اور یہ بات اظہر من الشّمس ہے کہ ایک دھاگہ جس کی ناتوانی اور کمزوری کی کیفیت یہ ہوتی ہے کہ ایک چھوٹا سا بچہ بھی اُسے باآسانی توڑ دیتا ہے، مگر یہی ناتواں اور کمزور دھاگے جب آپس میں اتحاد کرتے ہیں، ملے رہتے ہیں تو ایک رسّہ کی صورت اختیار کرلیتے ہیں ، جو بڑے بڑے بحری جہازوں کو ساحلِ سمندر پر قائم کردیتا ہے۔
ماحول جتنا وسیع ہوگا اس کے اتنے ہی زیادہ منافع ہوں گے اور اس وسیع ماحول کی قوت بہت ہی مستحکم ہوگی۔ حالانکہ ماحول چھوٹا ہو یا بڑا ہر ایک انسانی افراد ہی پرمشتمل ہوتا ہے۔ کون نہیں جانتا کہ پرنالہ ہو یا ندی، دریا ہو یا سمندر ہر ایک میں پانی ہی تو ہے پھر اس بات کو کون نہیں جانتا کہ سمندر کے منافع بے شمار ہیں۔
اسی طرح کام ہر کوئی دین کا کرتا ہے، کوئی بزم بنا کر ، کوئی انجمن بنا کر مگر اُس کی شان و عظمت بہت ہی نرالی ہے جو عالمگیر دینی و روحانی تحریک ہو، کیونکہ اس میں اجتماعیت اور اتحاد کا عنصر زیادہ ہوتا ہے ۔اس لئے اس کے منافع و فوائد بے شمار ہیں اس کی ہیبت اور جاہ و جلالت سے دشمنانِ اسلام لرزہ براندام رہتے ہیں، باطل قوتوں کو اس ٹھاٹھیں مارتے ہوئے حق کے سمندر سے مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں ہوتی ۔ اگر بات اب بھی سمجھ نہیں آئی تو یوں سمجھئے کہ آپ سمندر سے ایک قطرہ نکال کر ہتھیلی پر رکھ