Brailvi Books

اچھے ماحول کی برکتیں
12 - 50
منصب و فریضہ کو نہیں سمجھیں گے اپنے مابین متعین کردہ حقوق و فرائض کی ادائیگی میں مخلص نہ ہوں گے، اس وقت تک ماحول پر سکون نہ ہوسکے گا۔ لازمی بات ہے کہ جب ماحول پر سکون نہ ہوگا تو اس ماحول میں رہنے والے افرادکس طرح چین و امن کا سانس لے سکتے ہیں، لہذا ماحول کی بقاء کے لئے اخلاص کا ہونا ضروری ہے۔

    ایسے ہی جب ہم رُوحانی ماحول وتعلقات کو ترتیب دیں اور ا س کو وسیع کرنے کی کوشش کریں ،تو یہ روحانی ماحول بزم سے انجمن، انجمن سے علاقائی تحریک اور پھر ضلعی و ملکی تحریک سے بڑھتے بڑھتے عالمگیر تحریک بن جائے گا۔ یہاں پر بھی اس روحانی ماحول کی تکمیل و بقاء کے لئے اسے کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے اور روحانی ماحول کی اس تحریک کو عالمگیر بنانے کے لئے مخلص ہونا ضروری ہے، یہ اخلاص اپنی ذات کے لئے بھی ہو اور تحریک کے لئے بھی، کیونکہ جب تک کسی تحریک سے وابستہ افراد اس تحریک کے اصولوں کے ساتھ مخلص نہ ہوں گے، اس وقت تک وہ تحریک پایہ تکمیل سے ہمکنار نہیں ہوسکتی اور ماحول کی برکتیں و سعادتیں جب ہی حاصل ہوسکتی ہیں جب اس ماحول سے وابستہ تمام افراد کامل و اکمل طور پر مخلص ہوں۔ ایثار و قربانی کا جذبہ رکھتے ہوں۔ اس لئے کہ اخلاص ایک ایسی دولتِ سرمدی ہے جس کے ذریعے سے زنگ آلود دل کھنچ کر قریب آجاتے ہیں یہی نہیں بلکہ پھر وہی دل جو پہلے زنگ آلود تھے اخلاص سے معمور ماحول سے ایسی جِلا پاتے ہیں کہ دوسرے زنگ آلود دلوں کو ماحول سے قریب کرنے کا ذریعہ بنتے ہیں، یونہی اس روحانی تحریک سے وابستہ افراد کا باہم شیر وشکر ہونا بھی بہت ضروری ہے تاکہ وہ ماحول جس کی توسیع و تدریج کے لئے جدوجہد کی جارہی ہے وہ کسی بھی قسم کے نقصان و خسارہ کا شکار نہ