Brailvi Books

ابلق گھوڑے سوار
8 - 46
وَقت کے اندرشرائط پائے گئے تو ہی قُربانی واجِب ہو گی 
	مال اور دیگر شرائط قُربانی کے ایّام ( یعنی10ذُوالْحِجّۃِ الْحرامکی صبحِ صادِق سے لیکر 12ذُوالحِجّۃِ الْحرامکے غروبِ آفتاب تک)میں پائے جائیں جبھی قربانی واجِب ہو گی۔ اِس کا مسئلہ بیان کرتے ہوئیصَدرُالشَّریعہ، بَدرُالطَّریقہحضرتِ علّامہ مولانامفتی امجد علی اعظمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی ’’بہارِ شریعت ‘‘میں فرماتے ہیں :یہ ضَرورنہیں کہ دسویں ہی کو قربانی کر ڈالے، اس کے لیے گنجائش ہے کہ پورے وَقْت میں جب چاہے کرے لہٰذا اگر ابتدائے وَقت میں (10ذُوالْحِجّہ کی صبح ) اس کا اَہْل نہ تھا وُجُوب کے شرائط نہیں پائے جاتے تھے اور آخِر وَقْت میں (یعنی12ذُوالحِجّہکو غروبِ آفتاب سے پہلے) اَہْل ہوگیا یعنی وُجُوب کے شرائط پائے گئے تو اُس پر واجِب ہوگئی اور اگر ابتدائے وَقْت میں واجِب تھی اور ابھی (قربانی ) کی نہیں اور آخِر وَقْت میں شرائط جاتے رہے تو (قربانی )واجِب نہ رہی۔					(عالمگیری ج۵ص۲۹۳)
"قربانی واجب ہے" کے بارہ حروف کی 
نسبت سے قربانی کے 12 مدنی پھول
{1}	 بعض لوگ پورے گھر کی طرف سے صِرْف ایک بکرا قُربان کرتے ہیں حالانکہ