دعوتِ اسلامی کے ساتھ تعاوُن کروں گا {۴} کوئی لاکھ بدسُلوکی کرے مگر اظہارِ غصّہ اور {۵}بد اَخلاقی سے پرہیز کر کے دعوتِ اسلامی کی ناموس و عزّت کی حفاظت کروں گا {۶}قربانی کی کھالوں کے سبب لاکھ مصروفیّت ہوئی بِلا عُذرِ شَرعی کسی بھی نَماز کیجماعت تو کیا تکبیرِاولیٰ بھی تَرْک نہیں کروں گا{۷} پاک لباس مع عِمامہ شریف اور تہبند شاپر وغیرہ میں ڈال کر نَمازوں کیلئے ساتھ رکھوں گا( حسبِ ضَرورت بستے وغیرہ پر بھی رکھ سکتے ہیں۔ اِس کی خاص تاکید ہے، کیوں کہ ذَبْح کے وَقْت نکلا ہوا خون نَجاستِ غَلِیظَہ اور پیشاب کی طرح ناپاک ہے اور کھالیں جمع کرنے والے کا اپنے کپڑے پاک رکھنا انتِہائی دشوار ہے۔بہارِ شریعت جلداوّل صَفْحَہ 389 پر ہے :’’ نَجاستِ غَلِیظَہ کا حکم یہ ہے کہ اگر کپڑے یا بدن میں ایک دِرہَم سے زیادہ لگ جائے تو اُس کا پاک کرنا فرض ہے، بے پاک کیے نَماز پڑھ لی تو ہو گی ہی نہیں اور قصداً پڑھی تو گناہ بھی ہوا اور اگر بہ نیّتِ اِسْتِخْفاف( یعنی اِس حکمِ شریعت کوہلکا جان کر ) ہے تو کُفْرہوا اور اگر دِرہَم کے برابر ہے تو پاک کرنا واجِب ہے کہ بے پاک کیے نَماز پڑھی تو مکروہِ تَحریمی ہوئی یعنی اَیسی نَماز کا اِعادہ واجِب ہوا اورقَصداً پڑھی توگُنہگار بھی ہو ا اور اگر دِرہَم سے کم ہے تو پاک کرنا سنّت ہے کہ بے پاک کیے نَماز ہو گئی مگرخِلاف ِسنّت ہوئی اور اس کا اِعادہ بہتر ہے ‘‘){۸}مسجِد،گھر،مکتب اور مدرسے وغیرہ کی دَرِیّوں ،چٹائیوں ، کارپیٹ،اور دیگر چیزیں خون آلود ہونے سے بچاؤں گا( وُضُو خانے کے گِیلے فرش یا پائیدان وغیرہ پر بھی خون آلود پاؤں سَمیت جانے سے بچنے اوروُضُو کرتے ہوئے خوب اِحتیاط کرنے کی ضَرورت ہے ورنہ نَجاست کی آلودَگی اورناپاک پانی کے چِھینٹوں