Brailvi Books

ابلق گھوڑے سوار
41 - 46
کہتے ہیں کہ گاہک کے سامنے ہی دِل یا کپُورے وغیرہ ڈال کر تیز آواز سے توے پر کاٹتے اوربُھونتے ہیں اِس سے ’’کَٹاکَٹ ‘ ‘ کی آواز گونجتی ہے)
اَوجھڑی
	اَوجھڑی  کے اندر غَلاظت بھری ہوتی ہے اِس کا کھانا مکروہِ تحریمی ہے مگر مسلمانوں کی ایک تعداد ہے جو آج کل اِس کو شوق سے کھاتی ہے۔
’’ یَا رسولَ اللہ آپ پرجان قربان ‘‘ کے بائیس حُرُوف کی نِسبت سے
قُربانی کی کھالیں جَمع کرنے والے کیلئے22نیّتیں اور احتیاطیں
	دوفرامینِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ:{1} ’’مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے۔‘‘(مُعجَم کبیرج۶ص۱۸۵ حدیث ۵۹۴۲){2}’’اچھی نیّت بندے کو جنَّت میں داخِل کردیتی ہے۔‘‘    (اَلْفِردَوس بمأثور الْخطّاب  ج۴ ص۳۰۵ حدیث۶۸۹۵)
دو مَدَنی پھول: (۱) بغیر اچھی نیّت کے کسی بھی عملِ خیر کا ثواب نہیں ملتا  (۲) جتنی اچّھی نیتیں زیادہ، اتنا ثواب بھی زیادہ۔ 
{۱} رِضائے الٰہی عَزَّ وَجَلَّ کیلئے اچّھی اچّھی نیتیں کرتا ہوں{۲} ہر حال میں شَریعت و سنّت کا دامن تھامے رہوں گا{۳}قربانی کی کھالوں کے لئے بھاگ دوڑ کے ذَرِیعے