Brailvi Books

ابلق گھوڑے سوار
39 - 46
 گوشْتْ میں کئی جگہ چھوٹی چھوٹی رگوں میں خون ہوتا ہے ان کی نگہداشت کافی مشکِل ہے،پکنے کے بعد وہ رگیں کالی ڈَوری کی طرح ہوجاتی ہیں۔ خاص کر بھیجے، سری پائے اورمُرغی کی ران اورپَر کے گوشْتْ وغیرہ میں باریک کالی ڈوریاں دیکھی جاتی ہیں کھاتے وَقْت ان کو نکال دیا کریں۔مُرغی کا دل بھی ثابِت نہ پکایئے ، لمبائی میں چار چِیر ے  کرکے ِاس کا خون پہلے اچھّی طرح صاف کرلیجئے ۔ 
حرام مغْزْ
	یہ سفید ڈورے کی طرح ہوتا ہے جو کہ بھیجے سے شروع ہوکر گردن کے اندر سے گزرتا ہوا پوری ریڑھ کی ہڈی میں آخِر تک جاتا ہے۔ماہِر قصّاب گردن اور رِیڑھ کی ہڈّی کے بیچ سے دو پر کالے یعنی دو ٹکڑے کرکے حرام مَغْزنکال کر پھینک دیتے ہیں۔ مگر بارہا بے احتیاطی کی وجہ سے تھوڑا بَہُت رہ جاتا ہے اور سالن یا بریانی وغیرہ میں پک بھی جاتا ہے۔چُنانچِہ گردن، چانپ اور کمر کا گوشْتْ دھوتے وَقْت حرام مغْزتلاش کرکے نکا ل دیا کریں۔ یہ مُرغی اور دیگر پرندوں کی گردن اور ریڑھ کی ہڈی میں بھی ہوتا ہے،پکانے سے قبل اس کو نکالنا بَہُت مشکِل ہے لہٰذا کھاتے وَقْت نکا ل دیناچاہئے۔
پٹھے
	گردن کی مضبوطی کیلئے اِس کی دونوں طرف پیلے رنگ کے دو لمبے لمبے پٹّھے