Brailvi Books

ابلق گھوڑے سوار
38 - 46
{12} گوشْتْ کا خون کہ بعدِ ذَبْح گوشْتْ میں سے نکلتا ہے {13}دل کا خون {14}پِت یعنی وہ زَرد پانی کہ پِتّے میں ہوتاہے {15}ناک کی رَطُوبت کہ بَھیڑ میں اکثر ہوتی ہے {16} پاخانے کا مقام {17}اَوجھڑی {18}آنتیں {19}نُطْفہ۱؎ {20}وہ نُطْفہ کہ خون ہوگیا {21} وہ (نُطْفہ۱) کہ  گوشْتْ کا لوتھڑا ہوگیا {22}وہ کہ(نُطْفہ)پورا جانور بن گیا اور مردہ نکلا یا بے ذَبْح مرگیا۔ (فتاوٰی رضویہج۲۰ ص ۲۴۰ ، ۲۴۱)
     سمجھدار قَصاب بَعض ممنوعہ چیزیں نِکال دیاکرتے ہیں مگربَعض میں ان کو بھی معلومات نہیں ہوتیں یابے اِحتِیاطی برتتے ہیں۔ لہٰذا آج کل عُمُوماًلاعلمی کی وجہ سے جو چیزیں سالن میں پکائی اور کھائی جاتی ہیں ان میں سے چند کی نِشاندہی کرنے کی کوشِش کرتا ہوں۔
خون
	ذَبْح کے وَقْت جو خون نکلتا ہے اُس کو ’’ دَمِ مَسْفُوح ‘‘ کہتے ہیں۔ یہ ناپاک ہوتا ہے اس کا کھانا حرام ہے ۔بعدِ ذَبْح جو خون گوشْتْ میں رَہ جاتا ہے مَثَلاً گردن کے کٹے ہوئے حصّے پر، دل کے اندر، کلیجی اور تلّی میں اور گوشْتْ کے اندر کی چھوٹی چھوٹی رگوں میں یہ اگرچِہ ناپاک نہیں مگر اس خون کا بھی کھانا ممنوع ہے۔ لہٰذا پکانے سے پہلے صَفائی کرلیجئے ۔ 
1: مَنی