Brailvi Books

ابلق گھوڑے سوار
36 - 46
اُس کے پیٹ میں رہے اور اگر اسی حالت میں مر گیا تو اس کا ٹھکانہ جہنَّم ہو گا۔‘‘
						(مُکاشَفَۃُ الْقُلُوب ص۱۰)
{18}دُرُست کام کرنے میں یقینا وَقت زیادہ صَرْف ہو گا ، اِس پر ہو سکتا ہے ہم پیشہ افراد مذاق بھی اُڑائیں مگر اِس پر صَبْر کیجئے،خبردار! کہیں شیطان لڑائی بِھڑائی میں اُلجھا کر گناہوں میں نہ پھنسا دے!
{19} گوشْتْ کا جو حصّہ گوبر یا ذَبْح کے وَقْت نکلے ہوئے خون والا ہو جائے، اُس کو جُدا رکھئے اور  گوشْتْ کے مالِک کو بتا دیجئے تا کہ وہ اسے الگ سے پاک کر سکے۔ پکانے میں اگر ایک بھی ناپاک بوٹی ڈالدی تو وہ پوری دیگ کا قورمہ یا بریانی ناپاک کر دے گی اور اس کاکھانا حرام ہو جائے گا۔ (یاد رہے! ذَبْح کے بعد گردن کے کٹے ہوئے حصّے پر بچا ہوا خون اور گوشْتْ کے اندر مَثَلاً پیٹ میں یا چھوٹی چھوٹی رگوں میں جو خون رہ جاتا ہے وہ نیز دل ،کلیجی وغیرہ کا خون پاک ہوتا ہے۔ ہاں دمِ مَسْفُوح یعنی ذَبْح کے وَقْت جو خون بہ کر نکل چکا وہ اگر کٹے ہوئے گلے وغیرہ کو لگ گیا تو ناپاک کر د ے گا)
{20}	جانور کاٹنے اور کٹوانے والے کو چاہئے کہ آپَس میں اُجرت طے کر لیں کیوں کہ مسئلہ یہ ہے کہ جہاں دَلالۃً( UNDERSTOOD)یعنی علامت سے معلوم ہو، یا