پھر رہے ہوتے ہیں۔نیز یہ بھی یاد رکھئے کہ بڑے جانور کے سِری پائے مکمَّل چمڑے سمیت اصل کھال سے جدا کر لینے کی وجہ سے کھال کی قیمت میں کمی آتی ہے۔
{4} عام دنوں میں پونچھ کا گوشْتْ دوسرے گوشْتْ کے ساتھ وَزْن میں بیچا جاتا ہے جبکہ قربانی کے جانور کی پونچھ عُموماً کھال میں ہی جانے دیتے ہیں اس سے اِس کا گوشْتْ ضائِع ہو جاتا ہے، بلکہ بڑے جانور میں سے بعض اوقات کھال سمیت پونچھ کاٹ کر پھینک دیتے ہیں ، یہ طریقہ بھی غَلَط ہے، اِس طرح کرنے سے کھال کی قیمت میں بھی کمی آتی ہے۔
{5} جن ملکوں میں کھال کام میں لے لی جاتی ہے(مَثَلاً پاک و ہند میں ) وہاں عُرف سے ہٹ کر خوامخواہ ایسی جگہ’’ کَٹ ‘‘ لگادینا جائز نہیں جس سے کھال کی قیمت میں کمی آجائے ۔گوشْتْ فروشوں کو چاہئے کہ جس طرح اپنے ذاتی جانور کی کھال سنبھال سنبھال کر اُدھیڑتے ہیں ،دوسروں کے مُعامَلے میں بھی اِسی طرح کریں۔
{6}دُنبے کی چکّی کی کھال اُدھیڑنے میں اِس بات کا خیال رکھئے کہ چربی کھال میں باقی نہ رہے ۔
{7} چھیچھڑے اور چربی ایک طرف جَمْعْ کر کے آخر میں چھیچھڑوں کی آڑ میں چربی بھی اُٹھا