Brailvi Books

ابلق گھوڑے سوار
29 - 46
قصاب کیلئے 20 مدنی پھول
{1}پہلے کسی ماہرگوشْتْ فروش کی نگرانی میں ذَبْح وغیرہ کا کام سیکھ لے کہ اُس ناتجرِبہ کار کیلئے یہ کام جائز نہیں جس کی وجہ سے کسی کے جانور کے گوشْتْ اور کھال وغیرہ کوعُرف و عادت(یعنی عام معمول اور دستور) سے ہٹ کر نقصان پہنچتا ہو۔
{2} ماہر گوشْتْ فروش کو بھی چاہئے کہ جلد بازی یا لا پرواہی کے سبب کھال میں عُرف و عادت سے زائدگوشْتْ نہ لگا رہنے دے ،اِسی طرح چھیچھڑے اُتارنے میں بھی احتیاط سے کام لے کہ اِس میں خوامخواہ بوٹی اور چربی نہ چلی جائے۔نیز کھائی جانے والی ہڈیاں وغیرہ بھی پھینکنے کے بجائے ٹکڑے بنا کر گوشْتْ ہی میں ڈا ل دے اور ماہرگوشْتْ فروش کوبھی عُرف وعادت سے ہٹ کر گوشْتْ یا کھال کو نقصان پہنچانا جائز نہیں۔
{3} بَقَرہ عید میں عُموماً بڑے جانور کابھیجااور زَبان وغیرہ نکال کر سِری کا بقیّہ حصّہ اور پائے کے کُھر پھینک دیئے جاتے ہیں ، اِسی طرح بکرے کے سِری پائے کے بھی کھائے جانے والے بعض اجزا خوامخواہ ضائِع کر دیئے جاتے ہیں ایسا نہ کیا جائے اگر خود کھانا نہیں چاہتے تو کسی غریب مسلمان کو بُلا کر احترام کے ساتھ دیجئے کہ اِس طرح کے کافی افراد ان دنوں گوشْتْ اور چربی وغیرہ کی تلاش میں