Brailvi Books

ابلق گھوڑے سوار
24 - 46
چھ سوالات و جوابات
            میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اب  دعوتِ اسلامی کے اِشاعَتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 112 صَفْحات پر مشتمل کتاب ، ’’ چندے کے بارے میں سوال جواب‘‘ صَفْحَہ84تا88سے ’’ چھ سوالات و جوابات ‘‘ مُلاحظہ ہوں۔ یہ ہر ادارے بلکہ ہر مسلمان کیلئے مفید ہی نہیں مفید ترین ہیں۔
چندے کی رقم سے اجتِماعی قُربانی کیلئے گائیں خریدنا
 سُوال: مذہبی یا فلاحی اِدارے کے چندے کی رقم سے اجتِماعی قربانی کیلئے بیچنے کے واسِطے گائیں خریدی جا سکتی ہیں یا نہیں ؟
جواب: چندے کی رقم کاروبار میں لگانا جائز نہیں۔ اِس کیلئے چندہ دینے والے سے صَراحَۃً یعنی صاف لفظوں میں اجازت لینی ضَروری ہے۔(جو اس کی اجازت دے تو صِرْف اُسی کے چندے کی رقم جائز کاروبار میں لگائی جاسکتی ہے یونہی بِلا اجازتِ مالک اُس کے دیئے ہوئے چندے کی رقم قرض دینے کی بھی اجازت نہیں )
غُرَبا کو کھالیں لینے دیجئے
سُوال:اگر کوئی شخص ہر سال غریبوں کو کھال دیتا ہو، اُس پر انفِرادی کوشِش کر کے اپنے