Brailvi Books

ابلق گھوڑے سوار
11 - 46
ایسا بیمار جس کی بیماری ظاہِر ہو ،(یعنی جو بیماری کی وجہ سے چارہ نہ کھائے)ایسا لنگڑا جو خود اپنے پاؤں سے قُربان گاہ تک نہ جاسکے ، جس کے پیدائشی کان نہ ہوں یا ایک کان نہ ہو،وحشی(یعنی جنگلی) جانور جیسے نِیل گائے ، جنگلی بکرایا خُنثیٰ جانور    ( یعنی جس میں نر و مادہ دونوں کی علامتیں ہوں ) یا جَلّالہ جو صِرف غلیظ کھاتا ہو۔یا جس کا ایک پاؤں کاٹ لیا گیا ہو، کان،دُم یاچَکّی ایک تہائی (3/1)سے زیادہ کٹے ہوئے ہوں ناک کٹی ہوئی ہو ، دانت نہ ہوں (یعنی جَھڑ گئے ہوں ) ، تھن کٹے ہوئے ہوں ، یا خشک ہوں ان سب کی قربانی نا جائز ہے۔ بکری میں ایک تھن کا خشک ہونا اورگائے، بھینس میں دو کا خشک ہونا، ’’ناجائز‘‘ ہونے کیلئے کافی ہے ۔ 
			(دُرِّمُختارج۹ص۵۳۵۔۵۳۷،بہارِ شریعت ج۳ص۳۴۰،۳۴۱ )
{8}	جس کے پیدائشی سینگ نہ ہوں اُس کی قربانی جائز ہے ۔اور اگر سینگ تھے مگرٹوٹ گئے ،اگر جڑ سمیت ٹوٹے ہیں تو قربانی نہ ہوگی اور صرف اوپر سے ٹوٹے ہیں جڑ سلامت ہے تو ہوجائے گی ۔       (عالمگیری ج۵ص ۲۹۷)
{9}قربانی کرتے وَقْت جانور اُچھلا کودا جس کی وجہ سے عیب پیدا ہوگیا یہ عیب مُضِر نہیں یعنی قربانی ہو جائے گی اور اگر اُچھلنے کودنے سے عیب پیدا ہوگیا اور وہ چھوٹ کر بھاگ گیا اور فورا ًپکڑکر لایا گیا اور ذَبْح کر دیا گیا جب بھی قربانی ہو جائے گی۔ 
		          (بہارِ شریعت ج۳ص۳۴۲،دُرِّمُختارو رَدُّالْمُحتارج۹ص۵۳۹)