Brailvi Books

آیاتِ قرآنی کے اَنوار
45 - 60
 (23)ايصالِ ثواب کابیان
اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے :
وَمِنَ الۡاَعْرَابِ مَنۡ یُّؤْمِنُ بِاللہِ وَالْیَوْمِ الۡاٰخِرِ وَیَتَّخِذُ مَا یُنۡفِقُ قُرُبٰتٍ عِنۡدَ اللہِ وَصَلَوٰتِ الرَّسُوۡلِ ؕ اَلَاۤ اِنَّہَا قُرْبَۃٌ لَّہُمْ ؕ سَیُدْخِلُہُمُ اللہُ فِیۡ رَحْمَتِہٖ ؕ اِنَّ اللہَ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿٪۹۹﴾
ترجمہ کنزالایمان:
    اور کچھ گاؤں والے وہ ہيں جو(۱) اللہ اور قيا مت پر ايمان رکھتے ہيں(۲) اور جو خرچ کريں اسے اللہ کی نزديکيوں اور رسول سے دعائيں لينے کا ذريعہ سمجھيں(۳) ہاں ہاں وہ ان کے لئے باعث قرب ہے اللہ جلد انہيں اپنی رحمت ميں داخل کریگا(۴) بے شک اللہ بخشنے والا مہربان ہے ۔(پ۱۱ ، التوبۃ:۹۹ )
تفسير:
    (۱) اس آيت ميں يا  تو قبيلہ مزنيہ والے مراد ہيں ،يا  اسلم و غفار اور جہينہ کے لوگ، اس سے معلوم ہوا کہ اگر اللہ کا کرم شاملِ حال ہو تو دور والے فيض پاليتے ہيں، ورنہ نزديک والے بھی محروم رہتے ہيں۔ ابوجہل مکہ ميں رہ کر کافر رہا اور يہ لوگ حضور صلی اللہ تعالیٰ عليہ وآلہٖ وسلمسے دور رہتے ہوئے بھی مومن، متقی، پرہيزگار ہوئے سبحان اللہ وہاں قربِ روحانی قبول ہے۔ 

    (۲) اس سے دو مسئلے معلوم ہوئے ايک يہ کہ اللہ اور قيا مت کا ماننے والا
Flag Counter