(۲) سلام کے مسائل فقہ کی کتابوں ميں ملاحظہ کريں يہاں چند مسائل عرض کئے جاتے ہيں ۔کافر ، مرتد ، مشرک کو سلام کرنا حرام ہے کہ وہ بددعا کے مستحق ہيں اور سلام ميں دعا۔ جو سلام نہ سنے يا جواب نہ دے سکے اسے سلام کرنا منع ہے۔جيسے سونے والا يا نماز پڑھنے يا استنجا کرنے والا۔جو مسلمان فسق و فجور کر رہا ہو اسے سلام کرنا مکروہ ہے جيسے جو گابجا رہا ہو ، تاش، شطرنج کھيل رہا ہو۔ گھر ميں داخل ہوتے وقت اپنے بيوی بچوں کو سلام کرو۔ سنت يہ ہے کہ کھڑا بیٹھے کو اور سوار پيدل کو سلام کرے ۔خالی گھر ميں جاؤ تو يوں سلام کرو