Brailvi Books

آئینہ عبرت
97 - 133
یہاں تک کہ عبدالرحمن بن ملجم خارجی نے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو شہید کردیا۔(1)

                     (احیاء العلوم ج۴ ص۱۶۰)
(۴) حضرت ابوعبیدہ بن الجراح رضی اللہ تعالیٰ عنہ
    حضرت ابوعبیدہ بن الجراح صحابی فاتح شام رضی اللہ تعالیٰ عنہ بکثرت فرمایا کرتے تھے کہ میری تو یہی تمنا ہے کہ میں بجائے ابوعبیدہ ہونے کے ایک مینڈھا ہوتا جس کو لوگ ذبح کرکے پکاتے اور اس کا گوشت کھا کر اس کا شوربا پی لیتے۔(2)

                     (احیاء العلوم ج ۴ ص۱۶۰)
(۵) حضرت عمران بن حصین رضی اللہ تعالیٰ عنہ
    حضرت عمران بن حصین رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایک بلند مرتبہ صحابی ہوتے ہوئے غلبہ خوف میں فرمایا کرتے تھے کہ کاش!میں آدمی نہ ہوتا بلکہ میں راکھ ہوتا جو ہواؤں میں اڑا دیا جاتا۔(تو بہت اچھا ہوتا تاکہ میں قیامت کے دن حساب اعمال سے بچ جاتا۔)(3)

                     (احیاء العلوم ج ۴ ص۱۶۰)
(۶) حضرت مسور بن مخرمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ
    آ پ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایک مشہور صحابی ہیں آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ پرخوفِ الٰہی
1۔۔۔۔۔۔احیاء علوم الدین، کتاب الخوف والرجاء،بیان أحوال الصحابۃ والتابعین والسلف الصالحین فی شدۃ الخوف،ج۴،ص۲۲۶

2۔۔۔۔۔۔احیاء علوم الدین، کتاب الخوف والرجاء،بیان أحوال الصحابۃ والتابعین والسلف الصالحین فی شدۃ الخوف،ج۴،ص۷ ۲۲

3۔۔۔۔۔۔احیاء علوم الدین، کتاب الخوف والرجاء،بیان أحوال الصحابۃ والتابعین والسلف الصالحین فی شدۃ الخوف،ج۴،ص۲۲۷
Flag Counter