Brailvi Books

آئینہ عبرت
96 - 133
دن آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ گدھے پر سوار ہو کر کہیں جارہے تھے اور کوئی آدمی اپنے گھر میں سورۃ الطور پڑھ رہا تھا جب آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے
اِنَّ عَذَابَ رَبِّکَ لَوَاقِعٌ  ـ1ـ
کی آیت سنی تو گدھے سے اتر کر ایک دیوار سے ٹیک لگا کر دیر تک بیٹھے رہے۔ پھر گھر آکر ایک مہینہ بیمار رہے اور لوگ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی عیادت کے لیے آتے جاتے رہے مگر کسی کوآپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بیماری کاسبب معلوم نہ ہوسکا۔(2)

                     (احیاء العلوم ج ۴ص۱۶۰)
(۳) حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ
    ایک دن امیرالمومنین حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فجر کی نماز پڑھ کر بے قراری کے ساتھ ہاتھ ملتے ہوئے مسجد سے باہر نکلے اور فرمایا کہ میں نے حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم کو جس حال میں دیکھا ہے آج میں کسی آدمی میں ان کی مشابہت کا اثر نہیں دیکھ رہا ہوں۔ صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم رات بھر جاگ کر نمازوں میں قرآن مجید پڑھا کرتے تھے۔ صبح کو ان کے بال پراگندہ اور چہرہ زرد دکھائی دیتا تھا۔ اور وہ ڈگمگاتے ہوئے چلاکرتے تھے اور ان کی آنکھیں آنسوؤں سے تر رہا کرتی تھیں اور آج لوگوں کا یہ حال ہے کہ ہر طرف لوگ غفلت اور بے خوفی کے ساتھ اِدھر اُدھر پھر رہے ہیں، کسی کے چہرے پر خوف خداوندی عزوجل کا اثر نظر ہی نہیں آتا۔ آپ نے جس دن یہ فرمایااس کے بعد پھر کسی نے کبھی آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ہنستے ہوئے نہیں دیکھا
1۔۔۔۔۔۔ترجمہ کنزالایمان:بے شک تیرے رب کاعذاب ضرورہوناہے۔(پ۲۷،الطور:۷)

2۔۔۔۔۔۔احیاء علوم الدین، کتاب الخوف والرجاء،بیان أحوال الصحابۃ والتابعین والسلف الصالحین فی شدۃ الخوف،ج۴،ص۲۲۶
Flag Counter