Brailvi Books

آئینہ عبرت
93 - 133
 (۲۸) حضرت عبداللہ بن عون خزاز رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ
    حضرت محمد بن فضاء رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا کہ میں خواب میں حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی زیارت سے مشرف ہو اتو مجھ سے ارشاد فرمایا کہ تم لوگ عبداللہ بن عون رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی ہمیشہ زیارت کرتے رہو کیونکہ وہ محبوب الٰہی ہيں۔(1)(تہذیب التہذیب)
 (۲۹) حضرت صالح بن مبشر رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ
    آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سلمی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کو خواب میں دیکھا تو ان سے کہا کہ دنیا میں تو  آپ بہت غمگین رہا کرتے تھے اب کیا حال ہے؟ تو انہوں نے فرمایا کہ یہاں آکر مجھے بڑی راحت اور دائمی خوشی نصیب ہوئی ہے پھر میں نے پوچھا کہ آپ کس درجے میں ہیں؟ تو انہوں نے فرمایا کہ
مَعَ الَّذِیۡنَ اَنْعَمَ اللہُ عَلَیۡہِمۡ مِّنَ النَّبِیّٖنَ وَالصِّدِّیۡقِیۡنَ وَالشُّہَدَآءِ وَالصّٰلِحِیۡنَ ۚ   ـ2ـ
یعنی میں ان لوگوں کے ساتھ ہوں جن پر اللہ تعالیٰ کا انعام ہے ۔ یعنی نبیوں اورصدیقوں شہیدوں اور صالحین کے ساتھ۔
     حضرت عطاء سلمی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ بلند مرتبہ محدث اور بہت نامور اولیاء کرام میں سے ہیں۔(3)(احیاء العلوم ج ۴ ص۴۳۱ و ۴۳۲)
1۔۔۔۔۔۔تہذیب التھذیب،ج۴،ص۴۲۵

2۔۔۔۔۔۔ترجمہ کنزالایمان:ان کاساتھ ملے گا جن پر اللہ نے فضل کیا یعنی انبیا اور صدیق اور شہید اور نیک لوگ۔(پ۵،النسآء:۶۹)

3۔۔۔۔۔۔احیاء علوم الدین، کتاب ذکر الموت وما بعدہ، الباب الثامن،بیان منامات المشائخ، ج۵،ص۲۶۴
Flag Counter