Brailvi Books

آئینہ عبرت
92 - 133
 (۲۷) حضرت ابوجعفر صیدلانی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ
    آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا کہ میں نے حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کو خواب میں اس طرح دیکھا کہ حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم فقراء کی ایک مجلس میں تشریف فرما ہیں تو میں بھی اس مجلس میں بیٹھ گیا۔ پھر آسمان پھٹا اور دو فرشتے اترے۔ ایک کے ہاتھ میں لوٹا اور دوسرے کے ہاتھ میں ایک طشت تھا۔ پہلے ان فرشتوں نے حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا ہاتھ دھلایا پھر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کے حکم سے دوسرے لوگوں کا ہاتھ دھلایا جب میری باری آئی تو ایک فرشتے نے دوسرے سے کہا کہ یہ ان لوگوں میں سے نہیں ہے تو میں نے عرض کیا کہ یارسول اللہ!عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم! کیا یہ آپ کی حدیث شریف نہیں ہے کہ
المرء مع من احب(2)
(آدمی اسی کے ساتھ ہوگا جس سے وہ محبت رکھے۔) ؟تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ کیوں نہیں تو میں نے کہا کہ میں توحضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم سے اوران فقراء سے محبت رکھتا ہوں تو حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا کہ اس کا بھی ہاتھ دھلاؤ یہ بھی انہی لوگوں میں سے ہے۔(3)(احیاء العلوم ج۴ص۴۳۱)
1۔۔۔۔۔۔احیاء علوم الدین، کتاب ذکر الموت وما بعدہ، الباب الثامن،بیان منامات المشائخ، ج۵،ص۲۶۴

2۔۔۔۔۔۔صحیح مسلم،کتاب البروالصلۃوالآداب،باب المرء مع من احب،الحدیث۲۶۴۰،ص ۱۴۱۹

3۔۔۔۔۔۔احیاء علوم الدین، کتاب ذکر الموت وما بعدہ، الباب الثامن،بیان منامات المشائخ، ج۵،ص۲۶۴
Flag Counter