(۲۵)حضرت خطیب بغدادی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ
حضرت خطیب بغداد ی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کی عظمت اور انکی جلالت شان کا کیا کہنا ! دیکھو ہماری کتاب ''اولیاء رجال الحدیث ''ان کی وفات کے بعد کسی نے خواب میں دیکھا اور حال دریافت کیا تو آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا کہ انا فی روح وریحان وجنۃ نعیم یعنی میں آرام اور راحت اور خوشبو اور نعمتوں کی جنت میں ہوں۔(1)
(بستان المحدثین)
(۲۶) حضرت منصور بن اسمعیل رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ
آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کا بیان ہے کہ میں نے عبداللہ بزار محدث رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کو خواب میں دیکھا تو میں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کے ساتھ کیا معاملہ کیا؟ تو انہوں نے کہا کہ جن جن گناہوں کا میں نے اقرار کرلیا ان سب گناہوں کو اللہ تعالیٰ نے معاف فرمادیا لیکن ایک گناہ کا شرم کی وجہ سے میں اقرار نہ کرسکا تو خداوند کریم نے مجھے پسینہ کی حالت میں کھڑارکھا۔ یہاں تک کہ میرے چہرے کا گوشت گل کر گر پڑا۔
1۔۔۔۔۔۔بستان المحدثین، ص۱۹۰
تو میں نے پوچھا کہ وہ کون سا گناہ تھا؟ تو انہوں نے کہا کہ میں نے ایک مرتبہ ایک خوبصورت لڑکے کو دیکھا تو وہ مجھے بہت اچھا لگا تھا میں نے اللہ تعالیٰ سے شرم کے باعث اپنے اس گناہ کا اقرار نہیں کیا۔(1)(احیاء العلوم ج۴ص۴۳۱)