| آئینہ عبرت |
بعض مشائخ نے حضرت متمم دورقی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کو خواب میں دیکھا، یہ اپنے دور کے مشہور ممتاز اولیاء میں سے ہیں، لوگوں نے خواب میں ہی پوچھا کہ آپ کہاں ہیں اور کس حال میں ہیں؟ تو انہوں نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے پہلے جنت میں بھیج دیا پھر مجھے بلا کر پوچھا کہ تمہیں جنت کی کوئی چیز اچھی لگی؟ تو میں نے عرض کیا نہیں۔ تو ارشاد فرمایا کہ اگر تمہیں جنت کی کوئی چیز پسند آگئی ہوتی تو میں تم کو جنت ہی کے سپرد کردیتا اور تم کو میرا وصال نصیب نہ ہوتا۔(1)(احیاء العلوم ج۴ص۴۳۱)
(۱۹)حضرت ورقاء بن بشر حضرمی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ
ابوبکر بن ابو مریم محدث رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کا بیان ہے کہ میں نے حضرت ورقاء بن بشر حضرمی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کو ان کی وفات کے بعد خواب میں دیکھا، اور پوچھا کہ خدا عزوجل کے ساتھ ان کا معاملہ کیا اور کیسا رہا ؟ تو انہوں نے فرمایا کہ بڑی مشقتوں کے بعد میری نجات ہوگئی۔ تو میں نے دریافت کیا کہ کون سے عمل کو آپ نے سب سے افضل پایا؟ تو انہوں نے کہا کہ '' دن رات خداعزوجل کے خوف سے رونا۔''(2)
(احیاء العلوم ج۴ص۴۳۳)(۲۰) حضرت یحیی بن معین رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ
یہ امام جرح و تعدیل اور حدیثوں کو پرکھنے کے بادشاہ ہیں۔ جیش بن مبشر کہتے
1۔۔۔۔۔۔احیاء علوم الدین، کتاب ذکر الموت وما بعدہ، الباب الثامن،بیان منامات المشائخ، ج۵،ص۲۶۴ 2۔۔۔۔۔۔احیاء علوم الدین، کتاب ذکر الموت وما بعدہ، الباب الثامن،بیان منامات المشائخ، ج۵،ص۲۶۷