Brailvi Books

آئینہ عبرت
87 - 133
مشائخ نے اس رات میں یہ خواب دیکھا کہ جنت میں خوب زینت کی جارہی ہے اور ہرطرف نور ہی نور پھیلا ہوا ہے۔ تو مشائخ نے خواب ہی میں پوچھا کہ یہ کون سی رات ہے تو  آواز آئی کہ اس رات میں حضرت داؤد طائی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کی وفات ہوگئی ہے۔ ہر طرف فرشتوں کا ہجوم ، یہ آرائش اور چہل پہل ان کی روح کی آمد آمد کے لیے ہے۔(1)

                     (احیاء العلوم ج۴ص۴۳۳)
( ۱۷) حضرت عبداللہ بن مبارک رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ
یہ حضرت امام اعظم ابوحنیفہ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کے بڑے محب اور محبوب شاگرد اور رئیس الفقہاء استاذ المحدثین ہیں۔ علامہ ابن راشد کہتے ہیں کہ مجھے حضرت عبداللہ بن مبارک رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کا خواب میں دیدار ہوا تو میں نے کہا کہ آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ تو وفات پاگئے ہیں ؟ تو انہوں نے فرمایا کہ ہاں۔ پھر میں نے عرض کیا کہ آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کے ساتھ کیا معاملہ گزرا؟ تو فرمایا کہ میری مغفرت ہوگئی ۔پھر میں نے حضرت سفیان ثوری رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کا حال دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا کہ واہ واہ !
مَعَ الَّذِیۡنَ اَنْعَمَ اللہُ عَلَیۡہِمۡ مِّنَ النَّبِیّٖنَ وَالصِّدِّیۡقِیۡنَ وَالشُّہَدَآءِ وَالصّٰلِحِیۡنَ ۚ وَحَسُنَ اُولٰٓئِکَ رَفِیۡقًا ﴿ؕ۶۹﴾   ـ2ـ
وہ تو ان لوگوں کے ساتھ ہیں جن پر خدا کا انعام ہے یعنی انبیا اور صدیقوں اور شہیدوں اور صالحین کے ساتھ ہیں اور یہ لوگ بہتر ین ساتھی ہیں

                     (احیاء العلوم ج۴ص۴۳۳)
1۔۔۔۔۔۔احیاء علوم الدین، کتاب ذکر الموت وما بعدہ، الباب الثامن،بیان منامات المشائخ، ج۵،ص۲۶۷

2۔۔۔۔۔۔ترجمہ کنزالایمان:ان کاساتھ ملے گا جن پر اللہ نے فضل کیا یعنی انبیا اور صدیق اور شہید اور نیک لوگ اور یہ کیاہی اچھے ساتھی ہیں۔ (پ۵،النسآء:۶۹) واحیاء علوم الدین، کتاب ذکر الموت وما بعدہ، الباب الثامن،بیان منامات المشائخ،ج۵،ص۲۶۷
Flag Counter