Brailvi Books

آئینہ عبرت
86 - 133
زبیدہ خاتون نے خواب میں بتایا کہ میں ان چار کلمات کی وجہ سے بخش دی گئی جن کو زندگی میں بطور وظیفہ روزانہ پڑھا کرتی تھی اور وہ یہ ہیں:
لَا اِلہَ اِلَّا اللہُ اَفْنِیْ بِھَا عُمْرِیْ لَا اِلہَ اِلَّا اللہُ اَدْخُلُ بِھَا قَبْرِیْ لَا اِلہَ اِلَّا اللہُ اَخْلُوْبِھَا وَحْدِیْ لَا اِلہَ اِلَّا اللہُ اَلْقیٰ بِھَا رَبِّیْ(1).(احیاء العلوم ج۴ص۴۳۲)
(۱۵) حضرت ایوب سختیانی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ
    بہت ہی بلند مرتبہ محدث ہیں آپ نے ایک بہت ہی گنہگار آدمی کے جنازہ کو دیکھا تو گھر کے اندر چلے گئے تاکہ اس کی نماز جنازہ نہ پڑھانی پڑے تو کسی نے اس گنہگار کو خواب میں دیکھا اور پوچھا کہ تم پر کیا گزری ؟تو اس نے کہا کہ میرے رب عزوجل نے جو غفور ورحیم ہے مجھے بخش دیا اور تم ایوب محدث کو قرآن مجید کی یہ آیت سنا دینا کہ
لَّوْ اَنۡتُمْ تَمْلِکُوۡنَ خَزَآئِنَ رَحْمَۃِ رَبِّیۡۤ اِذًا لَّاَمْسَکْتُمْ خَشْیَۃَ الۡاِنۡفَاقِ ؕ  ـ2ـ
یعنی اگر تم لوگ میرے رب کی رحمت کے خزانوں کے مالک ہوجاتے تو اس وقت تم خرچ ہوجانے کے ڈر سے بخیل ہوجاتے۔

                     (احیاء العلوم ج۴ص۴۳۳)
(۱۶)حضرت داؤد طائی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ
    یہ حضرت امام اعظم ابوحنیفہ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کے جلیل القدر شاگرد اور مشہور تارک الدنیا عبادت گزار بزرگ ہیں جس رات میں ان کی وفات ہوئی بہت سے
1۔۔۔۔۔۔احیاء علوم الدین، کتاب ذکر الموت وما بعدہ، الباب الثامن،بیان منامات المشائخ، ج۵،ص۲۶۵

2۔۔۔۔۔۔ترجمہ کنزالایمان: اگر تم لوگ میرے رب کی رحمت کے خزانوں کے مالک ہوتے تو انہیں بھی روک رکھتے اس ڈر سے کہ خرچ نہ ہو جائیں۔ (پ۱۵، بنی اسرآء یل: ۱۰۰) واحیاء علوم الدین، کتاب ذکر الموت وما بعدہ، الباب الثامن،بیان منامات المشائخ،ج۵،ص۲۶۶
Flag Counter