Brailvi Books

آئینہ عبرت
85 - 133
مردہ پڑے ہوئے تھے اورا ن کا چہرہ کالا ہوگیاتھا تو میں بے حد ڈرا اور نہایت ہی رنجیدہ اور غمگین ہوگیا اور اسی فکر و غم میں میری آنکھ لگ گئی تو میں نے دیکھا کہ چار حبشی لوہے کے چار ستون لیے میرے باپ کے سرہانے کھڑے ہیں۔ اچانک یہ نظر آیا کہ ایک نہایت ہی خوبصورت آدمی سبز لباس میں آگئے اور مجھ سے کہا کہ اٹھ تیرے باپ کا چہرہ گورا اور خوب روشن ہوگیا تو میں نے دریافت کیا کہ آپ پر میرے ماں باپ قربان آپ کون ہیں ؟تو فرمایاکہ میں تمہارا نبی ہوں میں فوراً  ہی جاگ گیا اور اپنے باپ کے سر سے چادر ہٹا کر دیکھا تو واقعی میرے باپ کا چہرہ خوب روشن اور نہایت گورا ہوگیا تھا اس واقعہ کے بعد سے کبھی اور کسی حال میں بھی میں نے درود شریف کا پڑھنا نہیں چھوڑا۔(1)

                     (احیاء العلوم ج۴ص۴۳۱)
(۱۴) حضرت ابراہیم حربی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ
    حضرت ابراہیم بن اسحاق حربی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ ایک بلند مرتبہ عالم دین اور بزرگ ترین اولیاء میں سے ہیں۔ انہوں نے فرمایا کہ میں نے خلیفہ ہارون الرشید کی بیوی زبیدہ خاتون کو خواب میں دیکھا اور پوچھا کہ کہو تم پر کیا گزری ؟ تو اس نے کہا کہ میری مغفرت ہوگئی۔ تو میں نے کہا کہ شاید ان اخراجات کی وجہ سے جو تم نے مکہ مکرمہ کے راستے میں نہر نکالنے پر خرچ کیے ہیں تمہاری بخشش ہوگئی؟ تو کہا کہ ان اخراجات کا ثواب تو ان مال کے مالکوں کو مل گیا جن کی رقمیں شاہی خزانہ میں تھیں جس سے میں نے نہر بنوائی تھی۔ میری مغفرت تو میری اچھی نیت کی بدولت ہوئی اور یہ بھی منقول ہے کہ
1۔۔۔۔۔۔احیاء علوم الدین، کتاب ذکر الموت وما بعدہ، الباب الثامن،بیان منامات تکشف عن احوال الموتی ...الخ،ج۵،ص۲۶۳
Flag Counter