فدونک فاختر ای قصر اردتہ
وزرنی فانی منک غیر بعید
تم جون سا محل چاہو اپنے لیے چن لو اور تم میری زیارت کرتے رہو کیونکہ میں تم سے دور نہیں ہوں۔(1)(احیاء العلوم ج۴ ص۴۳۲وغیرہ)
(۱۳) حضرت عبدالواحد بن زید رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ
آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کباراولیاء میں سے ہیں، آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے بیان فرمایا کہ میں نے حج کے دوران ایک آدمی کو دیکھا کہ وہ اٹھتے بیٹھتے اور اپنے ہر سکون و حرکت میں لگاتار درود شریف ہی پڑھتا رہتا ہے۔ دوسری کوئی دعا میں نے اس کی زبان سے سنی ہی نہیں، میں نے اس سے اس کا راز پوچھا تو اس نے بتایا کہ میں پہلی بار اپنے والد کو ہمراہ لے کر حج کے لیے گیا تو واپسی پر ایک منزل میں مجھے نیند آگئی تو میں نے خواب میں دیکھا کہ کوئی مجھ سے کہہ رہا ہے کہ اٹھ تیرا باپ مرگیا اور اس کا چہرہ بالکل ہی کالا ہوگیا ہے تو میں گھبرا کر اٹھ بیٹھا اور اپنے باپ کے سر سے چادر ہٹائی تو وہ واقعی
1۔۔۔۔۔۔احیاء علوم الدین، کتاب ذکر الموت وما بعدہ، الباب الثامن،بیان منامات المشائخ، ج۵،ص۲۶۵،۲۶۶