| آئینہ عبرت |
کو سارے جہان والوں پر فضیلت میں برگزیدہ بنالیا ہے اور حضرت حسن بصری رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کو ان کے زمانے والوں پر فضیلت میں برگزیدہ بنالیا ہے۔(1)
(احیاء العلوم ج۴ص۴۳۳)(۱۲) حضرت سفیان ثوری رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ
استاذ المحدثین حضرت سفیان ثوری رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کی وفات ہوگئی تو لوگوں نے آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کو خواب میں دیکھا اور پوچھا کہ آپ کا کیا انجام ہوا؟آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا کہ میں نے ایک قدم پل صراط اور دوسرا قدم جنت میں رکھا اور حضرت ابن عیینہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے یہ بھی منقول ہے کہ میں نے خواب میں حضرت سفیان ثوری رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کو دیکھا کہ وہ جنت میں ایک درخت سے دوسرے درخت پر اڑ کر آتے جاتے رہتے ہیں اور یہ آیت پڑھتے ہیں کہ
لِمِثْلِ ہٰذَا فَلْیَعْمَلِ الْعٰمِلُوۡنَ ﴿۶۱﴾ ـ2ـ
ان نعمتوں جیسی نعمت کے لئے عمل کرنے والوں کو عمل کرناچاہے۔
پھر میں نے عرض کیا کہ آپ مجھے کچھ وصیت فرمائیے۔ تو فرمایا کہ تم دنیا کے لوگوں سے جان پہچان اور میل میلاپ کم رکھو اور قبیصہ بن عقبہ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سفیان ثوری رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کو خواب میں دیکھااور پوچھا کہ خداعزوجل نے آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کے ساتھ کیا معاملہ فرمایا؟ تو انہوں نے یہ تین اشعار پڑھے کہ
1۔۔۔۔۔۔احیاء علوم الدین، کتاب ذکر الموت وما بعدہ، الباب الثامن،بیان منامات المشائخ، ج۵،ص۲۶۷ 2۔۔۔۔۔۔ترجمہ کنزالایمان:ایسی ہی بات کے لئے کامیوں کوکام کرناچاہیے۔(پ۲۳،الصّٰفّٰت:۶۱)