حضرت ربیع بن سلیمان کا بیان ہے کہ میں نے حضرت امام شافعی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کو ان کی وفات کے بعد خواب میں دیکھا تو ان کا حال پوچھا تو انہوں نے فرمایا کہ ارحم الراحمین نے مجھے سونے کی کرسی پر بٹھا کر میرے اوپر تازہ چمکدار موتیوں کو نثار فرمایا۔ (2)
(احیاء العلوم ج۴ ص۴۳۳)
(۱۱) حضرت خوا جہ حسن بصری رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ
آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کے شاگردوں میں سے ایک نے اس رات میں خواب دیکھا جس رات میں خوا جہ حسن بصری رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کا وصال ہوا کہ ایک منادی یہ اعلان کر رہا ہے کہ
ان اللہ اصطفی آدم ونوحا وآل ابراہیم وآل عمران علی العلمین واصطفی الحسن البصری علی اھل زمانہ''
کہ یقیناً اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم اور حضرت نوح اور حضرت ابراہیم علیٰ نبینا وعلیہم الصلوۃ والسلام کی اولاد اور حضرت عمران کی اولاد
1۔۔۔۔۔۔احیاء علوم الدین،کتاب ذکر الموت وما بعدہ،الباب الثامن،بیان منامات المشائخ، ج۵،ص۲۶۶
2۔۔۔۔۔۔احیاء علوم الدین،کتاب ذکر الموت وما بعدہ، الباب الثامن،بیان منامات المشائخ، ج۵،ص۲۶۷