| آئینہ عبرت |
نکلے کہ رب کعبہ کی قسم میرا فیصلہ ہوگیا۔ پھر حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ یہ کہتے ہوئے نکلے کہ رب کعبہ کی قسم میری مغفرت ہوگئی اس کے بعد، میں نیند سے بیدار ہوگیا۔ (1) (احیاء العلوم ج۴ص۴۳۱)
(۶) حضرت اویس قرنی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ
ابو یعقوب قاری دقیقی نے بیان کیاکہ میں نے خواب دیکھا کہ ایک بہت لمبے آدمی ہیں جن کا رنگ گندمی ہے اور بہت سے لوگ ان کے پیچھے پیچھے چل رہے ہیں۔ کسی نے بتایا کہ یہ اویس قرنی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ہیں تو میں نے ان کے سامنے آکر عرض کیا کہ آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ مجھے کوئی وصیت فرمائیے تو انہوں نے فرمایا کہ تم خداعزوجل کی محبت کے وقت اس کی رحمت کا دھیان رکھو اور گناہ کرتے وقت اس کے عذاب کو یاد رکھو اور تم کسی حال میں بھی خدا عزوجل سے اپنی امید واری کو مت کاٹو ۔(2)
(احیاء العلوم ج۴ص۴۳۳)( ۷) حضرت امام ابوحنیفہ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ
آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کی وفات کے بعد بغداد کے کسی بزرگ نے آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کو خواب میں دیکھا تو دریافت کیا کہ اے امام! آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کے ساتھ خدا عزوجل کا کیا معاملہ ہوا؟ فرمایا کہ'' الحمد للہ'' میری مغفرت ہوگئی۔ بزرگ نے کہا کہ غالباً آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کی علمی و دینی خدمتوں کی بنا پر مغفرت ہوئی ہوگی؟ آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ
1۔۔۔۔۔۔احیاء علوم الدین، کتاب ذکر الموت وما بعدہ، الباب الثامن،بیان منامات تکشف عن احوال الموتی والاعمال النافعۃ فی الآخرۃ،ج۵،ص۲۶۳ 2۔۔۔۔۔۔احیاء علوم الدین، کتاب ذکر الموت وما بعدہ، الباب الثامن،بیان منامات المشائخ، ج۵،ص۲۶۷