| آئینہ عبرت |
اس خواب کے بعد ہی عبدالرحمن بن ملجم خارجی نے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو شہید کردیا۔(1)
(احیاء العلوم ج۴ص۴۳۰)(۴) حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما
آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایک دن انا للہ پڑھتے ہوئے نیند سے بیدار ہوئے اور فرمایا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ شہید ہوگئے کیونکہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم ایک شیشی میں خون لیے فرمارہے ہیں کہ یہ میرے فرزند حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا خون اور ان کے رفیقوں کا خون ہے جس کو میں خداوند قدوس کے دربار میں پیش کرنے کے لیے لے جارہا ہوں، چنانچہ اس کے بعد چودھویں دن یہ خبر آگئی کہ کربلا میں حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے رفقاء شہید کردیئے گئے۔(2)(احیاء العلوم ج۴ص۴۳۱)
(۵) حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ
آپ کا بیان ہے کہ میں نے خواب میں حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم اور حضرت ابوبکر و حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہماکو تشریف فرما دیکھا تو میں نے سلام کیا اور حضرت ابوبکر و حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہماکے درمیان میں بیٹھ گیا۔ اتنے میں میں نے دیکھا کہ حضرت علی و حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہماکو لایا گیا اور ایک گھر میں دونوں کو داخل کرکے دروازہ بند کردیا گیا۔ پھر بہت جلد حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ گھر میں سے یہ کہتے ہوئے
1۔۔۔۔۔۔احیاء علوم الدین، کتاب ذکر الموت وما بعدہ، الباب الثامن،بیان منامات تکشف عن احوال الموتی والاعمال النافعۃ فی الآخرۃ،ج۵،ص۲۶۳ 2۔۔۔۔۔۔احیاء علوم الدین، کتاب ذکر الموت وما بعدہ، الباب الثامن،بیان منامات تکشف عن احوال الموتی والاعمال النافعۃ فی الآخرۃ،ج۵،ص۲۶۳